اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئے سیف الدین سیف …

مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئے
سیف الدین سیف
مری داستان حسرت وہ سنا سنا کے روئے
مرے آزمانے والے مجھے آزما کے روئے

کوئی ایسا اہل دل ہو کہ فسانۂ محبت
میں اسے سنا کے روؤں وہ مجھے سنا کے روئے

مری آرزو کی دنیا دل ناتواں کی حسرت
جسے کھو کے شادماں تھے اسے آج پا کے روئے

… More

May be an image of 1 person and text