پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

~ شاعری کے کچھ لفظ ~ میں ایک درخت کے پاس گیا اور …

~ شاعری کے کچھ لفظ ~

میں ایک درخت کے پاس گیا اور اُسے کہا
اے شجرِ عزیز من !
کیا تم مجھے ایک نظم دے سکتے ہو؟
درخت نے جواب دیا
اگر تم میری چھال چیر ڈالو
اور اُسکے گودے میں سما جاو
تو شاید تمھیں ایک نظم مل… More جائے گی !

میں نے ایک بوسیدہ دیوار کے
کان میں جا کر سرگوشی کی
کیا تم مجھے ایک نظم دے سکتے ہو؟
بوسیدہ دیوار نے کائی دار
بھاری آواز میں جواب دیا
اگر تم اپنے وجود کو پیس کر
میرے وجود میں موجود
اینٹوں اور گارے میں ملا لو
تو شاید تمھیں ایک نظم مل جائے گی !

میں نے اپنے گھٹنوں پہ گر کے
ایک بوڑھے آدمی کو فریاد کی
خُدارا ! مجھے ایک نظم دے دو!
خاموشی کے پردے کو چاک کرتے
دانائی سے لبریز آواز گویا ہوئی… More


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2710689942494855