پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے مع…

مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے
معین احسن جذبی

مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے
یہ دنیا ہو یا وہ دنیا اب خواہش دنیا کون کرے

جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھی
اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے

جو آگ لگائی تھی تم نے اس کو تو بجھایا اشکوں نے
جو اشکوں نے بھڑکائی ہے اس آگ کو ٹھنڈا کون کرے

دنیا نے ہمیں چھوڑا جذبیؔ ہم چھوڑ نہ دیں کیوں دنیا کو
دنیا کو سمجھ کر بیٹھے ہیں اب دنیا دنیا کون کرے


Comments

5 responses to “مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں جینے کی تمنا کون کرے مع…”

  1. جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھی
    اب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے۔۔

  2. خود تو چلاہی گیا چلاہی گیا دنیا والوں کیلیٕے اپنا پیارا غزل چھوڈ کے گیا دنیا ہے اور رہےگا ہم نہ ہونگے سلسلہ چلتا رہےگا چلتا رہیگا گاگاگاگگاگاگااگاااااااااااااا الیف رہے گا ہاں الله حافظ

  3. Ae mauj-e-balaa unko bhi zara do chaar thapede halke se…
    Kuchh log abhii tkk saahil se toofa’n ka nazaara karte hain…!!

    #Moin_Ahsan_Jazbi

جواب دیں