پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

محض زمین کے ٹکڑے کو وطن نہیں کہا جاسکتا۔ وطن وہ جگ…

محض زمین کے ٹکڑے کو وطن نہیں کہا جاسکتا۔
وطن وہ جگہ ہے جہاں ایک "شہری” اتنا دولتمند نہ ہو کہ وہ دوسرے "شہری” کو خرید سکے۔
وطن وہ جگہ ہے جہاں ایک "شہری” اتنا غریب بھی نہ ہو کہ وہ خود کو یا اپنی عزت کو سر عام نیلام کرنے پر مجبور ہو جائے۔
وطن وہ جگہ ہے جہاں روٹی کا ٹکڑا عزت سے کمایا جائے اور عزت سے کھایا جائے، جہاں گرم سرد موسم میں محفوظ چھت میسر ہو، ہر شہری سے اپنے پن کی خوشبو آئے، شہریوں کے دلوں میں ہمدردی اور گرم جوشی کا ناقابل شکست جذبہ ہو، ہر گام پر ہر شہری وقار کے ساتھ سر اٹھا کر جئے ۔
وطن وہ جگہ ہے جہاں پر شہریوں کے ساتھ ہمیشہ خیر کا برتاؤ کیا جاتا ہو۔
وطن صرف زمین نہیں بلکہ زمین اور یکساں شہری حقوق ایک ساتھ میسر ہونے کا نام وطن ہے ۔
کسی شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرنے سے پہلے اسے زمین فراہم کرنا زیادہ اہم ہے۔ جس کے پاس زمین ہو اسے حقوق میسر ہو ہی جاتے ہیں۔

انسان فطری طور پر آزاد اور نیک پیدا ہوا ہے لیکن معاشرہ اسے بدی میں مبتلا کر دیتا ہے۔

"انسان آزاد پیدا ہوا ہے لیکن ہر طرف وہ زنجیروں ميں جکڑا ہوا ہے۔”

(فرانسیسی فلسفی و ادیب ژاں ژاک روسو کے اقوال سے اقتباس)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی