پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مجھے دیکھ ایک عذاب میں ، کبھی خواب میں کبھی آتش س…

مجھے دیکھ ایک عذاب میں ، کبھی خواب میں
کبھی آتش سرِ خواب میں ، کبھی خواب میں

کوئی نخل جھومتا ہے نگاہ کے روبرو
کبھی انتظارِ سحاب میں ، کبھی خواب میں

کبھی باد و آتشِ تیز میں ہے مری نمو
کبھی خاک میں ، کبھی آب میں ، کبھی خواب میں

کوئی رنگ باغ کے اِس طرف ، کبھی اُس طرف
کوئی عکس شاخِ گلاب میں ، کبھی خواب میں

کہیں اپنی طرز بدل بدل کے بھی مِل ہمیں
کبھی آشنائی کے باب میں ، کبھی خواب میں

ہمیں پھر سے تازہ حقیقتوں کا سُراغ دے
کبھی پردہ ہاے حجاب میں ، کبھی خواب میں

( محمد خالد ؔ مرحوم ()