لوئیس گلک Louise Gluck ایک امریکی شاعرہ جس کو حال ہی میں ادب کا نوبیل پرائز دیا گیا ہے اس کی ایک نظم کا آزاد ترجمہ پیش خدمت ہے لوئیس گلک گہرے داخلی احساسات کی شاعرہ ہے ۔
قارئین سے گزارش ہے نظم کا عنوان تجویز کریں
میں ریل گاڑی سے اتری تو ارد گرد ایک وسیع سبزہ زار تھا
عجیب پراسرا سبزہ زار
کہرے کے سفید غلاف میں لپٹا ہوا
"یہاں سے ذرا پرے ہٹ جاؤ یہاں گھاس اور مٹی کے نیچے تمہاری ماں سو رہی ہے"
یہ آواز تو میرے باپ کی تھی پر کہاں سے آئ ہے
کہ اس کو مرے تو کئی سال ہو گئے ہیں
مجھے لگا کہ یہ آواز دائیں ہاتھ پر ایستادہ ایک تناور درخت کی گھنی شاخوں سے آئ ہے
میں ذرا پرے ہٹ گئی
دور سبزہ زار کے کنارے پر ریل گاڑی ابھی تک کھڑی تھی
اور مسافر یکے بعد دیگرے اترتے جا رہے تھے
اور سفید کہرے میں غائب ہو جاتے
میں ڈر کے ریل گاڑی کے قریب آگئی
ریل گاڑی کے انجن سے سیاہ دھوئیں کے مرغولے نکل رہے تھے
انجن کے اندر بھٹی میں تیز سرخ آگ دہک رہی تھی
بوڑھا ڈرائیور انجن سے باہر کی طرف جھکا ہوا تھا سر پر کیپ رکھے
منہ میں سلگتا سگرٹ دباۓ
اس کا چہرہ سیاہ مگر آنکھیں سرخ
انجن میں دہکتی آگ کی مانند
میں نے اسے کہا کہ مجھے آگے لے چلو مجھے یہاں نہیں اترنا تھا
اس نے سپاٹ مگر نرم لہجے میں کہا
گاڑی آگے نہیں جا سکتی کہ آگے کوئ ٹریک ہی نہیں
میں نے کہا کہ پھر واپس ہی لے چلو
اس پر ڈرائیور نے مسکرا کر کہا پیچھے دیکھو
میں نے تب دیکھا کہ پیچھے بھی کوئ ٹریک نہیں تھا
اتنے میں درخت کی گھنی شاخوں سے وہی آواز ابھری
میری بیٹی پہلے کی طرح پھر کہیں گم نہ ہو جانا ادھر میرے نزدیک آ جاؤ
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2901196190110895

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔