پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

لفظ "عشق” پر اشعار عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پای…

لفظ "عشق” پر اشعار
عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پایا
درد کی دوا پائی، درد بے دوا پایا
مرزا غالب
….
وہ رات آئے کہ سر تیرا لے کے بازو پر
تجھے سلاؤں بیاں کر کے میں فسانۂ عشق
احمد حسین مائل
….
چاھت میں کیا دنیاداری عشق میں کیسی مجبوری
لوگوں کا کیا سمجھانے دو ان کی اپنی مجبوری
محسن بھوپالی
…..
عِشق میں شِکوَہ کُفر ہے اور اِلتِجا ہے حرام
توڑ دے کاسہِ مُراد عِشق گداگری نہیں…!
مُحَمَّد علی خان اثرؔ رامپوری
…..
عشق کرتا ہے تو پھر عشق کی توہین نہ کر
یا تو بے ہوش نہ ہو، ہو تو نہ پھر ہوش میں آ
آنند نرائن ملا
….
آغاز تو اچھا تھا فناؔ دن بھی بھلے تھے
پھر راس مجھے عشق کا انجام نہ آیا
فنا بلند شہری
….
عشق پر زور نہیں یہ وہ آتش غالب
کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بجھے ۔
مرزا غالب
….
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے
عشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
ندا فاضلی
…..
عشق میں غیرت جذبات نے رونے نہ دیا
ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا
سدرشن فاکر
…..
عشق اک میر بھاری پتھر ہے
کب یہ تجھ ناتواں سے اٹھتا ہے
میر تقی میر
…..
اذیت ، مصیبت ، ملامت ، بلائیں
تیرے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا
خواجہ میر درد
…..
ہم کہیں جانے والے ہیں دیارِ عشق چھوڑ کر
زیست تیرے حضور میں۔ موت تیرے دیار میں
جگر مراد آبادی
….
میں زندگی کے سبھی غم بھلائے بیٹھا ہوں
تمہارے عشق سے کتنی مجھے سہولت ہے
ذیشان ساحل
…
کیا کہوں تم سے میں کہ کیا ہے عشق
جان کا روگ ہے بلا ہے عشق
میر تقی میر
…
پیشکش عمر جاوید خان


Comments

12 responses to “لفظ "عشق” پر اشعار عشق سے طبیعت نے زیست کا مزا پای…”

  1. شمع سے اُٹھ کے دُھواں مائلِ فریاد ہُوا
    کیسا آباد ترے عشق میں برباد ہُوا

    وہ کسی اور ہی دُنیا میں ہُوا قید کہیں
    خاکداں جو تری زنجیر سے آزاد ہُوا

    محمد اکرام قاسمی

  2. ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
    اب ٹھہرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں

    ہے دورِ جام اول شب میں خودی سے دور
    ہوتی ہے آج دیکھیے ہم کو سحر کہاں

    یارب اس اختلاط کا انجام ہو بخیر
    تھا اس کو ہم سے ربط مگر اس قدر کہاں

    اک عمر چاہیے کہ گوارا ہو نیش عشق
    رکھی ہے آج لذتِ زخمِ جگر کہاں

    بس ہو چکا بیان کسل و رنج راہ کا
    خط کا مرے جواب ہے اے نامہ بر کہاں

    کون و مکاں سے ہے دلِ وحشی کنارہ گیر
    اس خانماں خراب نے ڈھونڈا ہے گھر کہاں

    ہم جس پہ مر رہے ہیں وہ بات ہے کچھ اور
    عالم میں تجھ سے لاکھ سہی تو مگر کہاں

    ہوتی نہیں قبول دعا ترکِ عشق کی
    جی چاہتا نہ ہو تو زبان میں اثر کہاں

    حالی نشاطِ نغمہ و مے ڈھونڈتے ہو اب
    آئے ہو وقتِ صبح، رہے رات بھر کہاں

    مولانا الطاف حسین حالی

  3. پختہ ہوتی ہے ، اگر مصلحت اندیش ہو عقل
    عشق ہو مصلحت اندیش، تو ہے خام ابھی۔۔

  4. دے گی نہ چین لذتِ زخم اُس شکار کو
    جو کھا کے تیرے ہاتھ ہی تلوار جائے گا

    تدبیر میرے عشق کی کیا فائدہ طبیب
    اب جان ہی کے ساتھ یہ آزار جائے گا

    میر تقی میر

  5. عشق میں غیرتِ جزبات نے رونے نہ دیا…
    ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا…

  6. مت پوچھ عشق میں کیا رکھا ھے
    سوز کو ساز میں چھپا رکھا ہے

  7. ازیت،مصیبت ۔۔۔۔والا شعر میر صاحب کا ھے

جواب دیں