راہ آسان ہو گئی ہو گی
جان پہچان ہو گئی ہو گی
موت سے تیری درد مندوں کی
مُشکل آسان ہو گئی ہو گی
پھر پلٹ کر نگاہ نہیں آئی
تُجھ پہ قربان ہو گئی ہو گی
تیری زُلفوں کو چھیڑتی تھی صبا
خود پریشان ہو گئی ہو گی
اُن سے بھی چھین لو گے یاد اپنی
جن کا ایمان ہو گئی ہو گی
دِل کی تسکین پُوچھتے ہیں آپ
ہاں میری جان، ہو گئی ہو گی
مرنے والوں پہ سیفؔ حیرت کیوں
موت آسان ہو گئی ہو گی
ﺳﯿﻒ ﺍﻟﺪﯾﻦ ﺳﯿﻒؔ
المرسل: فیصل خورشید



جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔