لطفِ الم اٹھائے جا ، عیش کی چاندنی نہ دیکھ
عشق کا دل بڑھائے جا حسن کی بے رخی نہ دیکھ
غنچوں سے واسطہ نہ رکھ ، پھولوں کی دل کشی نہ دیکھ
رازِ شگفتگی سمجھ ،حسن شگفتگی نہ دیکھ
دیکھ لے آج حوصلہ ذوقِ نظارہ ساز کا
بڑھ کے نقاب الٹ بھی دے ، حسن کی برہمی نہ دیکھ
حسن مجاز سے گذر ، دور ہے منزلِ سکوں
تیز قدم اٹھائے جا ،فرصتِ زندگی نہ دیکھ
عزم کو مستقل بنا، جوشِ عمل سے کام لے
مقصدِ زنگی سمجھ ، قیمتِ زندگی نہ دیکھ
حسن کو متہم نہ کر ، شائق رنگ و بونہ ہو
چشمِ حقیقت آشنا جلوۂ ظاہری نہ دیکھ
عبدالعلیم آسی دربھنگوی

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔