پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ مختصر کہانیاں

قسط 12 جنت کے پتے …


قسط 12
???? جنت کے پتے ????

یہ کوئی بھیانک خواب تھا۔۔ ہاں یہ خواب ہی تھا۔۔ اور اب وہ جاگ جانا چاہتی تھی۔۔ اسکرین پر رقصاں پریوں کے سراپے میں مختلف حصوں پہ کسی نے سرخ دائرے کھینچ رکھے تھے۔۔ جیسے ہی کوئی لڑکی جھکتی گلے کا گہرا گھاٹ نماٰیاں ھوتا اور سرخ دائرہ واضح ھوتا۔۔ اس کے کانوں سے دھواں نکلنے لگا۔۔۔۔
نہیں یہ میں نے نہیں کیا۔۔ وہ ایک ایک قدم پیچھے ھو رہی تھی۔۔۔ اس کے لب کپکپا رہے تھے
ارم بھی اسی طرح بلک رہی تھی۔۔ میں۔۔۔۔۔ میں مجرا کرنے والی نہیں ھوں میں ایک شریف لڑکی ھوں۔۔۔
وہ قدم قدم پیچھے ھوتی دیوار کے ساتھ جا لگی۔۔۔
"یہ ہم ہی ھیں حیا۔۔ ہم برباد ھو گئے ھیں”
اس کا سر چکرانے لگا یہ سب کیا ھو گیا تھا۔۔ ویڈیو کے سینکڑوں ویوز آرہے تھے۔۔۔ کیا وہ پورے شہر میں پھیل گئی تھی۔۔۔؟؟؟ اور اگر اس کے خاندان والوں تک پہنچ گئی تو۔۔۔۔؟؟؟
ابا تو مجھے گولی مار دیں گے ارم۔۔۔
مجھے تو زندہ گاڑھ دیں گے۔۔۔
مگر یہ ویڈیو کس نے بنائی ؟؟؟،، ہم نے تو مووی والوں کو بھی منع کر دیا تھا۔۔۔۔ کسی نے چھپ کر بنائی ھوگی۔۔۔ خاندان کی شادی میں بس عورتوں میں ڈانس کی اجازت ابا لوگوں نے دی تھی۔۔۔اگر انہیں پتہ چلا کی ھمارا ڈانس پورے شہر کے لوگ انجوائے کر رہے ھیں تو کیا ھوگا؟؟؟
کچھ کرو ارم۔۔۔ اس کا سکتہ ٹوٹا۔۔ اور وہ ارم کے قریب آئی۔۔۔
میں اس ویب سائٹ پہ رپورٹ تو کی ھے۔۔ ایسی چیزیں منٹوں میں پھیلتی ھیں ہم کہاں کہاں سے ہٹوائیں گے۔۔۔
خدایا یہ کیا ھو گیا ھے۔؟ وہ بے دم سی زمیں پر بیٹھتی چلی گئی۔۔۔ اگر ابا یا کسی بھائی وغیرہ کو معلوم ھو گیا تو۔۔ اوہ خدایا ھم کیا کریں؟؟؟
ارم نے بھی خود کو اپنے کمرے میں بند کر لیا۔۔۔ اور وہ بھی بس کمرے کی ھو کر رہ گئی۔۔۔ سوچ سوچ کر دماغ پھٹا جاتا تھا۔۔ مگر کوئی حل ذہہن میں نہیں آرہا تھا۔۔۔

جاری ھے