پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

– فلسفہ کی تاریخ (History of Philosophy) – قسط: 66 – ایریوجینا (Eriugena) نویں…

– فلسفہ کی تاریخ (History of Philosophy)
– قسط: 66
– ایریوجینا (Eriugena)
نویں صدی کے کارولینجی نشاۃ ثانیہ میں، جان اسکوٹس ایریوجینا (John Scotus Eriugena) نامی ایک عظیم فلسفی اُبھرا، جس کی پیدائش 815 عیسوی اور وفات 877 عیسوی میں ہوئی۔ ایریوجینا نے فکر و نظر اور فلسفہ کی دنیا میں ایک عالمی شہرت یافتہ مقام حاصل کیا۔
ایریوجینا یونانی فلسفے کا ایک گہرا عالم تھا۔ اس نے استدلال اور دلیل کو اتھارٹی (Authority) سے بالاتر سمجھا۔ اس کا خیال تھا کہ سب سے زیادہ مضبوط دلیل اور استدلال ہی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے، اور اسے کسی خاص اتھارٹی کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے۔
ایریوجینا نے افلاطون، ارسطو، اور دیگر یونانی فلسفیوں کے کاموں کا لاطینی میں ترجمہ کیا۔ اس کے تراجم نے کارولینجی بادشاہت کو یونانی ثقافت اور یونانی فلسفے سے متعارف کرایا اور اسے مغربی یورپ میں ایک اہم فکری تحریک بننے میں مدد کی۔

• قدرت کی تقسیم (Division of Nature)
ایریوجینا کا سب سے اہم کام "On Division of Nature” ہے۔ اس میں وہ جدلیات (Dialectics) کا خاصا استعمال کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نو افلاطونیت (Neoplatonism) کی کاسمولوجی (Cosmology) کو ملا کر ایک بہت غیر معمولی نظریہ (Theory) پیش کرتے ہیں۔ ان کا نظریہ ہیگل (Hegel) کے نظریہ سے بہت ملتا جلتا ہے بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جرمن آئڈلزم (German Idealism) کی قرون وسطیٰ دور کا اہم ماخذ یہی ایریوجینا ہی ہیں۔
یہاں ایک نکتہ یاد رکھنا بہت اہم ہے کہ قدیم اور قرون وسطیٰ کے مفکرین و فلاسفہ کے لئے، "قدرت” صرف وہ نہیں تھی جس میں زمین، پہاڑ، کھیت اور آسمان وغیرہ شامل ہیں بلکہ قدرت (Nature) سے ان کی مراد تمام کائنات تھی، جس میں انسان سے لیکر کائنات کی ہر چیز شامل تھی۔ لہذا، جب وہ قدرت پر لکھتے تھے، تو وہ دراصل پوری کائنات اور کاسموس (Cosmos) پر لکھ رہے تھے۔

• ایریوجینا کی چار تقسیمات (Four Division Theory)
ایریوجینا کی چار تقسیمات کائنات کی ایک وسیع اور جامع تفسیر پیش کرتی ہیں۔ ان کے مطابق، کائنات کو چار بنیادی حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے اس کو "Four Division Theory” کہا جاتا ہے۔

۱) خدا (God)
That which creates and is not created.
پہلی اور بنیادی شے خدا ہے۔ خدا وہ مطلق وجود ہے جو خود سے موجود ہے اور کسی اور چیز سے پیدا نہیں ہوا ہے۔ یعنی خدا نہ کسی سے پیدا ہوا ہے اور نہ اس سے کوئی اور چیز پیدا ہوتی ہے۔

۲) خیالات و تصورات (Ideas)
That which is created and does not create.
خیالات و تصورات وہ مثالی سانچے ہیں جن سے کائنات کی ہر چیز پیدا ہوئی ہے۔ یہ خود بھی پیدا ہوتی ہیں اور مزید چیزیں کو بھی جنم دیتا ہیں۔ یہ دراصل خدا کے عقل و ذہن میں موجود ہیں اور وہ کائنات کی ساخت اور ترتیب کا تعین کرتے ہیں۔

۳) مادی اشیاء (Material things)
That which is created and does not create.
جو خود تو کسی اور چیز سے پیدا ہوتی ہیں مگر مزید اس سے چیزیں پیدا نہیں ہوتے۔ یعنی ایریوجینا کے مطابق مادی اشیاء وہ چیزیں ہیں جو خیالات و تصورات سے پیدا ہوئی ہیں۔ وہ کائنات کا مادی حصہ ہیں اور وہ زمان و مکاں (Time and Space) میں موجود ہیں۔

۴) عدم (Nothing)
That which is neither created not creates.
آخری چیز ایریوجینا کے مطابق عدم ہے، جو نہ خود پیدا ہوئی ہے اور نہ یہ کوئی اور چیز پیدا کرسکتی ہے۔ یعنی عدم وہ ہے جو نہ تو موجود ہے اور نہ ہی ممکن ہے۔

• ایریوجینا کی چار تقسیمات اور کائنات کی تخلیق
ایریوجینیا کی یہ چار تقسیمات (Four Divisions) کائنات کی تخلیق اور اس کی نوعیت کے بارے میں ایک پیچیدہ اور گہرائی سے بھرپور نظریہ پیش کرتی ہے۔
ایریوجینا کے مطابق، تخلیق (Creation) اور فنا یا موت (Death) ایک مسلسل سائکل (Cycle) ہے۔ یہ سائکل خدا سے شروع ہوتی ہے جو تمام چیزوں کی خارج ہونے کا ماخذ ہے۔ خدا سے خیالات و تصورات خارج ہوتے ہیں، وہ پھر مادی اشیاء میں تبدیل ہوتے ہیں۔ مادی اشیاء فنا ہو جاتی ہیں اور عدم میں واپس چلی جاتی ہیں۔ عدم سے پھر نئے خیالات و تصورات پیدا ہوتے ہیں، اور سائکل پھر سے شروع ہو جاتی ہے۔ اس طرح سے یہ سائکل مسلسل جاری و ساری رہتا ہے۔
یہ نظریہ پلوٹنس (Plotinus) کی نور یا روشنی کی خارج ہونے (Illumination) کے نظریہ سے ملتا جلتا ہے۔
پلوٹنس (Plotinus) کے مطابق، خدا ایک واحد (The) اور نور ہے جس سے تمام چیزیں خارج ہوتی ہیں۔ ایریوجینیا کے لئے بھی خدا ایک طرح سے عقل یا ذہن ہے جس سے تمام خیالات و تصورات خارج ہوتے ہیں۔
ایریوجینیا کے نظریہ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ جدلیات (Dialectics) پر زور دیتا ہے۔ ایریوجینا کے لئے، کائنات ایک مسلسل جدلیاتی عمل میں ہے۔
یعنی وجود اور عدم (Being and Non-being) کی مسلسل پیدا ہونا اور فنا ہونا، یہی جدلیات ہی دراصل قدرت ہے۔ کائنات ایک مسلسل جدلیاتی عمل ہے۔ یہ وجود اور عدم کے درمیان ایک مسلسل کشمکش ہے اور یہی کشمکش کائنات کی تخلیق اور اس کی تبدیلی کی محرک قوت ہے۔
The world and our corporeal bodies are a consequence of the emanation of the divine mind.
تمام کائنات اور تمام مادی چیزیں الٰہی ذہن سے خارج ہوئے ہیں۔ یعنی تمام چیزیں خدا کی طرف سے ہیں اور تمام چیزیں خدا کی طرف جائیں گے۔ خدا سے ہی تمام اشیاء وجود میں آئے ہیں اور خدا کی طرف ہی تمام چیزیں لوٹ کر جائیں گے۔
یہ خیال خدا اور کائنات کے تعلقات کے بارے میں ایک پیچیدہ اور گہرائی سے بھرپور تفہیم پیش کرتا ہے۔ ایریوجینا کے لئے، خدا ایک طرح سے عقل و نور ہے جو تمام چیزوں کا منبع ہے۔ وہ "وجود” (Being) کی اصل ہے، لیکن وہ "عدم” (Non-Being) سے بھی بالاتر ہے۔

مزید ایریوجینا کہتے ہیں کہ؛
"The immovable Self-identical ‘one’ engenderd all things and retrieves them back into itself.”
یعنی تمام محدود اور فانی اشیاء دوبارہ سے لامحدود میں تبدیل ہو جائیں گے، اور خدا، جس نے ان تمام اشیاء بشمول فانی دنیا کو پیدا کیا ہے، اس لامحدود شے میں یہ تمام کائنات ایک طرح سے جذب ہو جائیں گے۔
کائنات ایک مسلسل اخراج (Emanation) کا عمل ہے خدا سے تمام چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔ چیزیں لامحدود سے محدود اور ابدی سے فانی کی طرف سفر کرتے ہیں اور اس کے الٹ بھی ہوتا ہے۔
آخر میں، تمام چیزیں لامحدود میں واپس آجائیں گی۔ وہ خدا میں جذب ہو جائیں گے، اور وہ ایک بار پھر ایک ہو جائیں گے۔

• قدرت کے لیول (Levels of Nature)
ایریوجینیا کے مطابق، تمام اشیاء کو دو بنیادی اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؛ وجود (Being) اور عدم (Non-Being)۔

۱) وجود (Being)
وجود میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو ہم اپنے حواس سے محسوس کر سکتے ہیں۔ ان میں تمام مادی اشیاء، جیسے کہ پتھر، درخت، اور جانور وغیرہ شامل ہیں۔

۲) عدم (Non-Being)
عدم میں وہ تمام چیزیں یا خیالات و تصورات شامل ہیں جن کو ہم اپنے حواس سے محسوس نہیں کر سکتے۔ ایریوجینیا کے مطابق، عدم میں خدا، فرشتے، اور آسان فہم کے لئے روحانی مخلوق شامل ہیں۔

• انسان اور عدم
انسان، ایریوجینا کے مطابق وجود (Being) کے ایک لیول میں شامل ہے، لیکن انسان کے لئے بھی عدم وجود رکھتی ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم اپنے حواس سے فرشتوں کو نہیں دیکھ سکتے، اس لئے وہ ہمارے لئے عدم کی حیثیت رکھتے ہیں۔
اسی طرح، فرشتے ہمیں نہیں دیکھ سکتے، اس لئے ہم ان کے لئے عدم کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یعنی ایروجینا کے مطابق فرشتے انسانوں کے لئے عدم (Non-Being) کی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ ہم فرشتوں کو اپنے حسیات سے محسوس نہیں کرسکتے۔ اس کے علاوہ فرشتوں کے لئے ہم عدم (Non-Being) کے حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ دونوں قدرت کے مختلف فطرت کے لیول میں موجود ہیں اور عدم کوئی مطلق چیز نہیں ہے۔ یہ صرف ایک رشتہ ہے جو دو چیزوں کے درمیان موجود ہوتا ہے۔ ایک چیز کے لئے جو دوسری چیز کو نہیں دیکھ سکتی، دوسری چیز عدم کی حیثیت رکھتی ہے۔ یعنی یہ رشتہ متبادل ہے۔ ایک چیز کے لئے جو عدم ہے، دوسری چیز وجود ہے۔
آسان الفاظ میں یہ کہ ہر وجود کے لئے دوسرا جو وہ محسوس نہیں کرسکتا وہ ایک عدم (Non-Being) کی حیثیت رکھتی ہے۔

• پوٹنشلٹی اور ایکچولٹی (Potentiality and Actuality)
ایریوجینیا کے مطابق، تمام اشیاء دو بنیادی حالتوں میں سے ایک میں ہوتی ہیں؛ پوٹنشلٹی (Potentiality) اور ایکچولٹی (Actuality)۔

۱) پوٹنشلٹی (Potentiality)
پوٹنشلٹی (Potentiality) وہ حالت ہے جس میں کسی چیز میں کسی اور چیز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک بیج میں ایک درخت میں تبدیل ہونے کی صلاحیت اور قابلیت (Potentiality) ہوتی ہے۔

۲) ایکچولٹی (Actuality)
ایکچولٹی (Actuality) دراصل وہ حالت ہے جس میں کوئی چیز اپنے مکمل اور حقیقی وجود میں ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، ایک درخت حقیقی طور پر یعنی حقیقت (Actual) میں موجود ہے۔
ایریوجینیا کے مطابق، پوٹنشلٹی (Potentiality) اور ایکچولٹی (Actuality) ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور پوٹنشلٹی سے ایکچولٹی میں تبدیلی ایک مسلسل عمل ہے۔
ایریوجینیا کے مطابق وجود اور عدم کے تصورات بھی پوٹنشلٹی (Potentiality) اور ایکچولٹی (Actuality) کے تصورات سے جڑے ہوئے ہیں۔
وہ چیزیں جو واقعی حقیقت میں مکمل وجود کے ساتھ وجود رکھتے ہیں، یعنی جو حقیقت (Actual) میں موجود ہے اور وہ چیزیں جو ابھی مکمل نہیں ہیں، یعنی اس میں صلاحیت (Potential) ہے، کچھ ہونے کی۔ ایریوجینا کے مطابق وجود (Being) دراصل اپنی حقیقی اور مکمل (Actual) میں موجود ہے اور عدم (Non-Being) میں دراصل ہونے کی قابلیت (Potential) موجود ہیں۔
یعنی عدم پوٹنشلٹی (Potentiality) کی نمائندگی کرتا ہے، جبکہ وجود ایکچولٹی (Actuality) کی نمائندگی کرتا ہے۔
آسانی فہم کے لئے، ایک سادہ مثال دینے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے آپ ہمارے شاگرد ہیں جوکہ حقیقتاً (Actual) میں ہیں لیکن کل شاید میں آپ کا شاگرد بن جاؤں، جو کہ ابھی کے لحاظ سے تو عدم ہیں لیکن ممکن ہیں کہ آپ کل میرے استاد بن جائیں۔

• افلاطونی تصوراتی دنیا بمقابلہ مادی دنیا
ایریوجینیا کے مطابق، افلاطونی تصوراتی دنیا اور مادی دنیا ایک دوسرے کے لئے عدم کی حیثیت رکھتی ہیں۔
۱) تصوراتی دنیا
تصوراتی دنیا وہ دنیا ہے جس میں کامل اور ابدی مثالیں موجود ہیں۔ یہ دنیا مادی دنیا سے بالاتر ہے اور اس سے آزاد ہے۔
۲) مادی دنیا
مادی دنیا وہ دنیا ہے جس میں ہم رہتے ہیں۔ یہ دنیا ناقص اور فانی ہے۔

ایریوجینیا کے لئے، تصوراتی دنیا اور مادی دنیا ایک دوسرے کے لئے عدم کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ وہ ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔
آسان الفاظ میں، افلاطونی تصوراتی دنیا کے لئے یہ مادی دنیا عدم ہیں اور اس مادی دنیا کے لئے وہی تصوراتی دنیا عدم ہے۔ یعنی مادی و تصوراتی دنیا، ایک دونوں کے لئے عدم کے حیثیت رکھتی ہے۔

نیز ایریوجینا کے مطابق خدا کے ماننے والوں کے لئے خدا کے نہ ماننے والے عدم (Non-Being) ہیں اور اس کے الٹ، خدا کے نہ ماننے والوں کے لئے خدا کے ماننے والے عدم کی حیثیت رکھتی ہے۔

– لیکچرر: ڈاکٹر تیمور رحمان
– تحریر و ترتیب: میثم عباس علیزی

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3868768203353684


Comments

One response to “– فلسفہ کی تاریخ (History of Philosophy) – قسط: 66 – ایریوجینا (Eriugena) نویں…”

  1. اسکی کل کتنی اقساط ہیں کیا کوئی تمام اقساط مجھے what’s app پے بھیج سکتا ہے؟