پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یہ معمولی سا دکھ یہ ہجر کب تکلیف دیتا ہے!! مگر ح…

یہ معمولی سا دکھ

یہ ہجر کب تکلیف دیتا ہے!!
مگر حیران ہوں کچھ کچھ کہ وہ اہلِ زباں میری سبھی غزلیں سمجھتا تھا
میں اس کے نام خط لکھتی تھی میں اسکو بتاتی تھی
مجھے کن موسموں میں کونسے کپڑے پسند آتے ہیں یا وہ کونسی جیکٹ ہے اس کی جو میں پہنوں گی
یا پہلی بار ملنے پر میں اس سے پھول بھی لوں گی
اسے معلوم تھا سب کچھ
مگر وہ جا چکا پھر بھی

قرینہ نصیر