پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

– فلسفہ کی تاریخ (History of philosophy) – قسط: 15 – میلیسس (Melissus of Samos) …

– فلسفہ کی تاریخ (History of philosophy)
– قسط: 15
– میلیسس (Melissus of Samos)
اب ہم "Eleatic School” کے تیسرے اور آخری فلاسفر پہ آتے ہیں جس کا نام میلیسس ہے۔ میلیسس "Samos” میں (پانچویں صدی) رہتا تھا۔
جوانی میں نیوی کا ممبر تھا بلکہ اس نے پونیشیئن جنگ (Ponnesian War) میں حصہ بھی لیا جہاں اس نے پیریکلیز کے نیوی کو شکست دی۔
پرمینیڈیز اور میلیسس کے فلسفے میں کوئی زیادہ فرق نہیں سوائے ایک دو نکتوں کے علاوہ، مگر میلیسس کے جو کام ہیں، انہی کو دیکھ کر ارسطو اور افلاطون نے ایلیاٹک سکول "Eleatic School” کو بنیادی طور پر سمجھا۔
میلیسس نے بھی اپنے کتاب کا عنوان زینوپینیز اور پرمینیڈیز کی طرح "On Nature” رکھا، مگر اس نے شاعری کے انداز میں نہیں لکھا بلکہ اس نے نثر کے انداز میں لکھا۔
میلیسس کی یہی تھیری تھی کہ ؛
Reality is ungenerated, indestructible, indivisible,changeless and motionless.
کہ حقیقت جو ہے وہ "Ungenerated” ہے یعنی ہمیشہ سے ہے۔
وہ "Indestructible” ہے یعنی ہمیشہ تک رہے گی۔
وہ "Indivisible” ہے یعنی اس کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا یعنی کہ وہ ایک ہے۔
وہ "Changeless” ہے یعنی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔
وہ "Motionless” ہے مکمل طور ٹھرا ہوا ہے۔

پرمینیڈیز اور میلیسس میں جو بنیادی فرق تھا وہ یہ تھا کہ پرمینیڈیز یہ سمجھتا تھا کہ وقت جیسی کوئی چیز نہیں ہے، جو حقیقت ہے، جو چیز "exist” (وجود) رکھتی ہے، وہ جو کہ ہے ایک "Ever Present” میں موجود ہے یعنی کہ یہ جو لمحہ ہے، جس کے اندر ہم کھڑے ہیں، یہی لمحہ پوری تاریخ میں ہمیشہ سے رہا ہے یعنی؛
There was no time, reality was in ever present.
مگر میلیسس کا یہ خیال تھا کہ ایسا نہیں ہے بلکہ وقت جو ہے وہ گزرتا ہے ایک لامحدود (Infinite) وقت گزرتا ہے، وقت جو ہے وہ چھوٹے چھوٹے "instances” (لمحات) کا بنا ہوا ہیں جو لامحدود ہیں۔
Time was made of an infinite numbers of small instances.
اور یہی بنیادی فرق دونوں کے تھیریز میں۔

– پرمینیڈیز اور میلیسس کی تھیری میں دوسرا بڑا فرق یہ تھا؛
پرمینیڈیز یہ کہتا تھا کہ جو حقیقت ہے، جو چیز "exist” کرتی ہے وہ محدود (limited) ہے، وہ ایک دائرے کی طرح ہے جو کہ جس کے کچھ حدود ہیں لیکن میلیسس کا خیال تھا کہ ایسا نہیں ہے جو وجود "Existence” ہے وہ ہر طرف پھیلی ہوئی ہے اس کے قطع طور کوئی حدود نہیں ہیں۔ وہ ایک ہے مگر وہ لامحدود (infinite) ہے اور "infinity” ہر طرف پھیلی ہوئی ہے یعنی یہ کائنات جو ہے اس کی کوئی حدود نہیں ہیں۔
میلیسس اور پرمینیڈیز اس چیز پر بالکل متفق تھے کہ جو چیز ہے وہ ایک ہے اور ایک جیسی ہے، اس کے اندر کوئی کثرت "multiplicity” نہیں ہے، اس میں کوئی "Plurality” نہیں ہے، اس میں کوئی فرق نہیں ہے۔
The one is everywhere and is the same.
ایک ہی چیز ہے ہر طرف ہے اس میں کسی قسم کی تبدیلی کا عنصر بھی نظر نہیں آتا، کوئی حرکت نہیں ہے، کوئی تبدیلی نہیں ہے، کوئی ایک شکل سے دوسری شکل کے اندر تبدیل ہی نہیں ہے،
پھر یہ کہ….
The one is full.
پعنی اس میں کسی قسم کی خلاء نہیں ہے، کسی قسم کا "void” نہیں ہے، ہر چیز جو ہے وہی ہے جو کہ ہے ایسی کوئی چیز نہیں کہ جو کہ نہیں ہے بلکہ یہ تو ناممکن بات ہے۔
پھر مزید یہ کہ جو چیز ہے وہ غیر حقیقی "Incorporeal” ہے، یعنی اس کا کوئی جسم نہیں ہے کیونکہ اس کے کوئی حدود نہیں ہیں لہذا اس کا کوئی جسم نہیں ہے۔ جسم تو یہی ہوتا ہے جس کے کوئی حدود ہو۔ جسم تو صرف تب "define” ہوتا ہے جب اس کی کوئی حدود ہو، مگر کائنات کی کسی قسم کی حدود نہیں۔
لیکن یہی پہ میلیسس کی بنیادی کمزوری بھی تھی کیونکہ جہاں پر وہ ایک طرف یہ کہہ رہا ہے کہ جو چیز ہے، یہ کائنات جو ہے یہ "Ungenerated” ہے ، یعنی ہمیشہ سے تھی ، "Indestructible” ہے ہمیشہ تک رہی گی، "Indivisible” ہے اس کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا، "Changeless” اس کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آسکتی اور "Motionless” ہے مگر ساتھ ساتھ میلیسس یہ بھی کہہ رہا ہے کہ وقت جو ہے وہ "exist” (وجود) رکھتا ہے ! پرمینیڈیز یہ نہیں کہتا کہ وقت "exist” کرتا ہے تو اگر وقت "exist”کرتا ہے اگر ایک لمحے سے دوسرا لمحہ مختلف ہے تو پھر اس کا مطلب ہے کہ ایک لمحے سے دوسرے لمحے میں کوئی تبدیلی آئی ہے تو وہ مختلف ہے۔
لہذا میلیسس نے اپنے آپ کو بری طرح "contradict” کیا جب اس نے یہ قبول کر لیا کہ ایک لمحے سے دوسرے لمحے میں کوئی فرق ہے، وقت جو ہے وہ اگے بڑھتا ہے تو پھر اس کا مطلب ہے کہ کم از کم تو یہ تبدیلی ہو رہی ہے کہ وقت جو ہے وہ پہلے سے اگے بڑھ رہا ہے۔

میلیسس کی جو سب سے بڑی اور اہم "contribution” تھی وہ یہ تھی کہ "Eleatic School” سکول کا جو نکتہ نظر ہے، اس نے اس کو نثر میں لکھا اور بعد میں جو فلاسفرز آئے، خاص طور پر ارسطو اور افلاطون انہوں نے میلیسس کو پڑھ کر "Eleatic School” کے بنیاد فلسفے کو ، بنیادی نکتہ نظر کو، پرمینیڈیز کے نکتہ نظر کو سمجھا۔

– لیکچرر : ڈاکٹر تیمور رحمان
– تحریر و ترتیب : میثم عباس علیزی

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3718042188426287


Comments

3 responses to “– فلسفہ کی تاریخ (History of philosophy) – قسط: 15 – میلیسس (Melissus of Samos) …”

  1. Baki Episode Kahan sy mil skti hen?