پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

فریدہ خانم غزل گائیکی کے حوالے سے ایک مستند حوالہ …

فریدہ خانم غزل گائیکی کے حوالے سے ایک مستند حوالہ ھے۔

٢٠٠٧ء میں دی ٹائمز آف انڈیا نے اُنہیں ملکۂ موسیقی کے خطاب سے یاد کیا۔ جبکہ ١٩٧٠ء میں حکومت پاکستان نے فریدہ خانم کو تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا۔وہ پٹیالہ گھرانہ کی موسیقی کے گنے چنے گلوکاروں میں سے ایک ھیں۔ موسیقی میں خیال ، ٹھمری اور دادرا کی تعلیم پٹیالہ گھرانے کے استاد عاشق علی خان سے حاصل کی۔

غزل گائیکی کے حوالے سے فریدہ خانم ایک ایسی مغنیہ ھیں جنھوں نے اپنی جدا گانہ طرز ادا سے اس صنفِ موسیقی کو آبرو بخشی ھے۔ فریدہ خانم کو خدا وند کریم نے پاٹ دار آواز سے متصف کیا ھے اور وہ آکار کا گانا گاتی ھیں۔ فریدہ خانم نے اپنی آواز میں ٹھمری انگ کے الاپ ، بہلاؤں ، اور چھوٹی چھوٹی تانوں کی آمیزش سے اس صنف کو کمال تک پہنچایا ھے۔

آئیں ان سے جاوید قریشی کی ایک کمال غزل سنتے ھیں اور کلاسیکی گائیکی کے لطف لیتے ھیں۔

آشیانے کی بات کرتے ھو
دل جلانے کی بات کرتے ھو

ساری دنیا کے رنج و غم دے کر
مُسکرانے کی بات کرتے ھو

ھم کو اپنی خبر نہیں ، یارو
تم زمانے کی بات کرتے ھو

ذکر میرا سنا تو ، چِڑھ کے کہا
کس دِوانے کی بات کرتے ھو ؟؟

حادثہ تھا ، گزر گیا ھو گا
کس کے جانے کی بات کرتے ھو ؟؟

”جاوید قریشی“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house