فرزانہ ناز کا یومِ وفات
April 25, 2017
راولپنڈی آرٹس کونسل کی کمپیٹر معروف شاعرہ فرزانہ ناز قومی کتاب میلے کی اختتامی تقریب کے فوراً بعد پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر کے مین آڈیٹوریم کے 12 فٹ اونچے اسٹیج سے سر کے بل گرنے سے شدید زخمی ہو گئیں تھیں کچھ گھنٹے شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل میں کوما کی حالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئیں
اللہ فرزانہ ناز کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے…….
.
.
ابھی آنسوؤں کو نہ روکئیے
کوئی گیت درد کا چھیڑئیے
ابھی غم کی رات طویل ہے
یہ چراغ دل نہ بجھائیے
اک پل میں ہو گا یہ فیصلہ
یہاں کس نے کس کو دغا دیا
زرا ہم سے بات کیجئیے
زرا ہم سے آنکھ ملائیے
فرزانہ ناز

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔