( غیــر مطبــوعــہ )
کچھ تم کو مِری جان ! خبر ہے کہ نہیں ہے
رستہ ہے کٹھن ، زادِ سفر ہے کہ نہیں ہے
رہتے ہیں اسی عالمِ امکان میں ہم لوگ !
یہ عالمِ امکان ، مگر ہے کہ نہیں ہے !
الفاظ کی چو کھٹ پہ ہے ابہام کا پردہ
پردے میں کوئی دستِ ہنر ہے کہ نہیں ہے
افلاک کے اُس پار سے ہو آؤ تو پوچھیں
جو بات اِدھر ہے’ وہ اُدھر ہے کہ نہیں ہے
اٹھتی ہے نظر میری طرف ھم سفَروں کی
چہرے پہ مِرے گردِ سفر ہے کہ نہیں ہے
کل شام سَـمُندر کی ہواؤں نے یہ پوچھا :
ساحل پہ کوئی ریت کا گھر ہے کہ نہیں ہے
مہلت ہی ستاروں کو کہاں حجلۂ شب میں
سورج کو مگر ذوقِ سَــحَر ہے کی نہیں ہے
( عـــابــدؔ رضــا )
مزید پڑھیں: عابد رضا کی غزلیں — Abid Raza Ghazals کی مزید غزلیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔