پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

( غیر مطبوعہ ) یہ بھنورہے کہ دریا میں پانی کا رقص…

( غیر مطبوعہ )

یہ بھنورہے کہ دریا میں پانی کا رقص
موج در موج الجھی روانی کا رقص

دیکھنا ہو تو آنکھوں میں دیکھیں مری
ایک ٹھہری ہوئی زندگانی کا رقص

تھک کے کردار کرتے چلے جائیں گے
اور جاری رہے گا کہانی کا رقص

بج رہی ہے کہیں دور اداسی کی دُھن
چل رہا ہے کہیں رائیگانی کا رقص

تیزآندھی میں لَو تھرتھراتی ہوئی
آخری سانس تک اک دیوانی کا رقص

لوگ پڑھتے ہوئے دیکھنے بھی لگے
میرے اشعار میں بے زبانی کا رقص

( راجیش ریڈی )

— with Rajesh Reddy.