( غیر مطبوعہ )
جس کو حاصل قرار ہوتا ہے
لطفِ پروردگار ہوتا ہے
درمیاں کوئی راستا ہی نہیں
پھول ہوتا ہے، خار ہوتا ہے
جان عاشق کی لے ہی لیتا ہے
انتظار ۔ ۔ انتظار ہوتا ہے
جس کی آنکھوں میں خواب ہوتے ہیں
اس کے کاندھوں پہ بار ہوتا ہے
ہر کسی پر تو چل نہیں سکتا
اختیار ۔ ۔ اختیار ہوتا ہے
پھول ہی پھول دل میں کھلتے ہیں
منکشف لالہ زار ہوتا ہے
چوک جاتا تھا پہلے تیرِ الم
اب تو سینے کے پار ہوتا ہے
آپ دکھلائی صاف دیتے ہیں
لفظ آئینہ دار ہوتا ہے
ایک آنسو کی مار ہے دل پر
یہ جو طاری غبار ہوتا ہے
رب بھی کرتا ہے ان سے پیار سحَر !
جن کو بندوں سے پیار ہوتا ہے
( شـائسـتہ سَـحَـر ؔ )
— with Shaista Sehar.

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔