حکایت : قطرہ
فارسی ادب : شیخ سعدی
پانی کا ایک ننھا سا قطرہ بادل سے ٹپکا اور سمندر میں آگرا۔۔۔ اس نے جب سمندر کے پھیلاؤ، وسعت اور گہرائی کا اندازہ کیا تو اپنی حیثیت اور ذات کو کمتر جانا اور سوچ میں پڑ گیا :
" پانی کے اتنے بڑے ذخیرے کے سامنے میری ہستی ہی کیا ہے؟ میرے جیسوں کا تو کوئی شمار ہی نہیں۔۔ رہوں تو کیا، نہ رہوں تو بھی کچھ فرق نہ پڑے گا۔۔ "
اس کا یہ عجز و انکساری ایک صدف کو پسند آیا اور اس نے منہ کھولا اور اسے اپنے شکم میں لے لیا۔۔ اس کی پرورش کی اور اسے ایک نادر موتی میں ڈھال دیا۔۔۔
یہ موتی ایک روز ساحل پر بسنے والی قوم کے بادشاہ کے تاج میں جاسجا۔۔
عجز و انکساری ایک روز بلند مرتبہ دلاتی ہے۔۔۔!!
••••
حوالہ : حکایات عالم
اردو قالب : قیصر نذیر خاور صاحب
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2926721140891733

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔