پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

غصہ کبھی اچانک نہیں آتا… یہ آہستہ آہستہ ہمارے اندر…

غصہ کبھی اچانک نہیں آتا…
یہ آہستہ آہستہ ہمارے اندر بنتا ہے، اور پھر ایک لمحے میں ہمیں توڑ دیتا ہے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں لوگوں نے غصہ دلایا، حالات نے مجبور کیا، الفاظ نے زخمی کیا…
مگر سچ اس سے کہیں زیادہ خاموش اور خطرناک ہے۔

غصہ دراصل ایک کیمیکل ہے۔
ہمارے جسم کے اندر پیدا ہونے والا ایک عارضی طوفان…
جس کی عمر صرف بارہ منٹ ہوتی ہے۔

جی ہاں، صرف بارہ منٹ۔

یہ سن کر شاید آپ کو حیرت ہو، کیونکہ ہم نے تو لوگوں کو برسوں سے غصے میں دیکھا ہے،
کچھ چہرے تو ایسے ہوتے ہیں جن پر مستقل غصہ لکھا ہوتا ہے۔

مگر حقیقت یہ ہے کہ غصہ بارہ منٹ سے زیادہ زندہ نہیں رہتا…
ہم اسے زندہ رکھتے ہیں۔

یہ بالکل ایسے ہے جیسے آگ لگی ہو
اور ہم خود اس پر تیل ڈال رہے ہوں۔

کبھی یادیں ڈال دیتے ہیں،
کبھی انا،
کبھی بدلہ لینے کی خواہش،
اور کبھی وہ جملے جو ہم نے ابھی تک کہے نہیں ہوتے۔

یوں وہ جذبہ جو چند منٹوں میں ختم ہو جانا تھا
ہماری عادت بن جاتا ہے…
پھر مزاج،
اور آخرکار ہماری شخصیت۔

آپ نے ایسے لوگ ضرور دیکھے ہوں گے
جو ہر وقت غصے میں لگتے ہیں
یا ہمیشہ اداس،
یا ہمیشہ خوفزدہ۔

یہ لوگ پیدائشی ایسے نہیں ہوتے
یہ صرف وہ بارہ منٹ ہار گئے ہوتے ہیں۔

زندگی کا سب سے بڑا امتحان لمبے فیصلوں میں نہیں ہوتا
بلکہ انہی چند لمحوں میں ہوتا ہے
جب آپ کے پاس بولنے کا اختیار ہوتا ہے…
اور آپ خاموش رہنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

کیونکہ ایک جملہ
صرف ایک جملہ
آپ کی برسوں کی کمائی ہوئی عزت جلا سکتا ہے۔

اور ایک خاموشی
آپ کو ایک بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔

اصل دانش یہ نہیں کہ آپ غصہ نہ کریں
اصل دانش یہ ہے کہ آپ غصے کے ان بارہ منٹوں کو پہچان لیں۔

جب دل تیز دھڑکے
جب سانس بھاری ہو
جب الفاظ ہونٹوں تک آ جائیں
تو سمجھ لیں… طوفان شروع ہو چکا ہے۔

اس وقت لڑنا نہیں
رک جانا ہے۔

کسی سے بات نہیں کرنی
خود سے بھی نہیں۔

چلنا شروع کر دیں
وضو کر لیں
خاموش بیٹھ جائیں
یا بس آنکھیں بند کر لیں

کیونکہ یہ جنگ باہر نہیں
اندر لڑی جا رہی ہے۔

اور اس جنگ میں جیتنے والا وہ نہیں ہوتا
جو جواب دے دیتا ہے
بلکہ وہ ہوتا ہے
جو خود کو روک لیتا ہے۔

ہم سب بارہ منٹ کے قیدی ہیں
فرق صرف یہ ہے
کچھ لوگ یہ قید کاٹ لیتے ہیں
اور کچھ لوگ پوری زندگی سزا بھگتتے رہتے ہیں۔

یاد رکھیں
ہر طوفان ہمیشہ نہیں رہتا
مگر ایک غلط ردِعمل
ہمیشہ کے لیے رہ جاتا ہے۔ 🖤