غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی دوانہ م…


غزالاں تم تو واقف ہو کہو مجنوں کے مرنے کی
دوانہ مر گیا آخر کو ویرانے پہ کیا گزری
رام نرائن موزوں
………………
راجہ صاحب رام نرائن موزوں عظیم آباد کے صوبیدار تھے ۔ یہ شعر انھوں نے سراج الدولہ کے شہید ہونے پر کہا تھا ۔ اس شعر سے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا ۔
(بحوالہ تذکرہ شعرائے اردو از میر حسن)