علی زریون
” روہنگیا”
.
سمندر کھا گیا لاشے ہمارے
اجل میں جل گئے پیارے ہمارے
معطل ہو چکا ماتم ہمارا
خدا سنتا نہیں نوحے ہمارے
تمھیں ہجرت کا معنی جاننا ہے؟
تو آؤ دیکھ لو چہرے ہمارے
یہ کس بُدّھا کے پیرو کار ہیں جو
جلاتے ہیں یہاں بچّے ہمارے !
مدینہ دُور ہے ! جائیں کہاں ہم !
کہ بے حس ہو گئے اپنے ہمارے
سلامی اے بہت مظلوم لوگو !
تمھارے کام کیا آئیں یہ نظمیں
ہیں شرمندہ بہت مصرعے ہمارے !
۔
علی زریون

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔