پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عزیز خاطر ہے باغباں کی قفس کے خوگر بھی ہو گئے ہیں …

عزیز خاطر ہے باغباں کی قفس کے خوگر بھی ہو گئے ہیں
ہم اپنے ہاتھوں سے فصل گل میں نشیمن اپنا لٹا رہے ہیں
پنہاں ؔ بریلوی
پنہاں ؔ بریلوی کا اصل نام رابعہ خاتون تھا جو کہ سہارنپور میں پیدا ہوئیں۔ اصل وطن بریلی تھا۔ والد مولوی عبدالاحد جو ڈی۔ پی۔ آئی آفس الہ آباد میں سپرنٹنڈنٹ تھے، کا ان کی زندگی پر گہرا اثر پڑا۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد محترم ہی سے پائی اس لیے فارسی، عربی، اردو کے ساتھ انگریزی پر بھی پکڑ مضبوط ہو گئی۔ پنہاں ؔ نے ابتدا میں فارسی میں کلام کہا لیکن بعد میں اردو کی طرف مائل ہو گئیں۔ اردو کی معروف شاعرات بلقیس جمال بریلوی ‘ میمونہ غزل اور آمنہ عفت آپ کی بہنیں تھیں۔ پنہاں ؔ اردو کی ایک عمدہ شاعرہ تھیں۔
………
نیاز و ناز نا مقبول دونوں
نہ سمجھی میں کہ ہے تیری رضا کیا
جفا و ناز کی خوگر ہوں پنہاں
خدا معلوم ہے رسم وفا کیا