منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

عجیب داستاں ہے یہ، کہاں شروع کہاں ختم یہ منزلیں ہی…



عجیب داستاں ہے یہ، کہاں شروع کہاں ختم
یہ منزلیں ہیں کون سی، نہ وہ سمجھ سکے نہ ہم

یہ روشنی کے ساتھ کیوں دھواں اٹھا چراغ سے
یہ خواب دیکھتی ہوں میں، کہ جگ پڑی ہوں خواب سے

مبارکیں تمھیں کہ تم کسی کے نور ہو گئے
کسی کے اتنے پاس ہو، کہ سب سے دور ہو گئے

کسی کا پیار لے کے تم نیا جہاں بساؤ گے
یہ شام جب بھی آئے گی، تم ہم کو یاد آؤ گے
مینا کماری ناز

Director: Kishore Sahu Cast: Meena Kumari, Raj Kumar Music: Shankar Jaikishan Song: Lata Mangeshkar