پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عبدالمجید بی اے حیرت شملوی کی وفات September 09, 1…

عبدالمجید بی اے حیرت شملوی کی وفات
September 09, 1964

د یو ا ن ِ حیر ت شملو ی جناب مرحوم عبدالمجید بی اے حیرت شملوی کا زندگی بھر کا وہ اثاثہ ہے جسے سید انیس شاہ جیلانی نے اپنے والد سید مبارک شاہ جیلانی سے موسومہ لائبریری محمد آباد،تحصیل صادق آباد سے باشتراک حیرت شملوی اکادمی صادق آباد ١٩٨٨ء میں بہ دقت تمام شایع کروایا جس کا تذ کر ہ ان کے بہ عنوان سُر خروئی دیباچے میں ملتا ہے۔۔حیرت شملوی کراچی میں درگاہ عبداللہ شاہ غازی کلفٹن کثرت سے جایا کرتے تھے وہاں بہت سی غزلیں کہیں ۔علاوہ ازیں انتقال سے چند گھنٹے قبل بھی وہ وہیں تھے اور ان کی آخری غزل کا تحریری عکس بھی دیگر خطوط و کلام کے عکسی نمونوں کے ساتھ شامل دیوان ہے۔

حیرت شملوی کا انتقال نو٩ ستمبر انیس سو چونسٹھ کو ہوا تھا
.
یہ زندگی فضول نہ ہو صرف ، دیکھنا
عزّت پہ آ نہ جائے کوئی حرف دیکھنا
===
چلتی ہوئی قضا کی جو شمشیر دیکھ لی
ہم نے بھی اپنے خواب کی تعبیر دیکھ لی
===
پھر کون کرے گا دلنوازی
جب آپ ہی دل دکھائیے گا
ٓٓ
حیرت شملوی
اک تو خود اپنی غمگینی
اس پر ان کی نکتہ چینی
اپنی شیرینی بھی تلخی
ان کی تلخی بھی شیرینی
کھل جائے گا یہ بھی اک دن
کس نے کس کی راحت چھینی
کافی ہے کیا یہ کہہ دینا
سب حالات کی ہے سنگینی
کر نہیں سکتی ہم کو قائل
صرف عبارت کی رنگینی
ہے یہ وفا وہ جرم محبت
ہے جس کے پاداش یقینی
کیا معلوم کسی کی مشکل
خودداری ہے یا خود بینی
آپ کی رائے عالی کیا ہے
دین ہے بہتر یا بے دینی
کیا کہنا اس ہوش و خرد کا
سوجھتی ہے جس کی شوقینی
اپنے دامن کو بھی دیکھیں
ہو منظور جنہیں گل چینی
اچھے اچھوں کو اے حیرت
لے ڈوبی ہے بے آئینی
…….
بشکریہ سید انور جاوید ہاشمی