پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عارف عبدالمتین کی وفات Jan 30, 2001 عارف عبدالمتی…

عارف عبدالمتین کی وفات
Jan 30, 2001

عارف عبدالمتین یکم مارچ، 1923ء کو امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے]۔ امرتسر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ لاہور آگئے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کئی ادبی جریدوں کی ادارت کی جن میں ادب لطیف، سویرا، جاوید، اوراق اور ماحول کے نام شامل ہیں۔ 1970ء میں انہوں نے جامعہ پنجاب سے ایم اے کا امتحان پاس کیا، جس کے بعد انہوں نے ایم اے او کالج لاہور سے وابستگی اختیار کی اور پھر تمام عمر تدریس کے پیشے سے وابستہ رہے۔

عارف عبدالمتین کا شمار اردو اور پنجابی کے اہم جدید شعرا میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک نقاد کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ اک کی شاعری کے مجموعے دیدہ و دل، آتشِ سیال، موج در موج، صلیبِ غم، اکلاپے دا مسافر، سفر کی عطا، دریچے اور صحرا اور امبر تیری تھاں کے نام سے اشاعت پزیر ہوئے۔ جبکہ ان کے تنقیدی مضامین کے مجموعے امکانات اور پرکھ پڑچول بھی پڑھنے والوں نے بہت پسند کیے۔ پرکھ پڑچول پر انہیں پاکستان رائٹرز گلڈ کا انعام بھی عطا ہوا۔

پیدائش
1923-03-01 امرتسر (پنجاب) – بھارت
وفات
2001-01-30 لاہور (پنجاب) – پاکستان