پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ظہیر کاشمیری کی پیدائش Aug 21, 1919 12 دسمبر 199…

ظہیر کاشمیری کی پیدائش
Aug 21, 1919

12 دسمبر 1994ء کو اردو کے ممتاز شاعر اور ادیب ظہیر کاشمیری لاہور میں وفات پاگئے اور میانی صاحب کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
ظہیر کاشمیری کا اصل نام پیرزادہ دستگیر ظہیر تھا اور وہ 21 اگست 1919ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ ادب کی ترقی پسند تحریک سے وابستہ تھے۔ ان کے شعری مجموعوں میں آدمی نامہ، جہان آگہی، چراغ آخر شب اور حرف سپاس کے نام شامل ہیں۔حکومت پاکستان نے انہیں ان کی وفات کے بعد صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ ان کا شعر ملاحظہ ہو:

ہمیں خبر ہے کہ ہم ہیں چراغ آخر شب
ہمارے بعد اندھیرا نہیں، اُجالا ہے
===
فسانہ غمِ ہجراں سُنا نہیں سکتے
خلوصِ یار پہ تہمت لگا نہیں سکتے
===
کوئی فرعون اگر تیغ پہ اِترائے گا
آشتی کا یہ تقاضا ہے ، بغاوت ہو گی
===
رفتہ رفتہ ہر بشر توقیر ِ قد کھوتا گیا
دُھوپ جب ڈھلنے لگی سایہ بڑا ہوتا گیا