صبا افغانی بڑیچ
گلشن کی فقط پھولوں سے نہیں کانٹوں سے بھی زینت ہوتی ہے
جینے کے لئے اس دنیا میں غم کی بھی ضرورت ہوتی ہے
جو آ کے رکے دامن پہ صباؔ وہ اشک نہیں ہے پانی ہے
جو اشک نہ چھلکے آنکھوں سے اس اشک کی قیمت ہوتی ہے
….
صبا افغانی بڑیچ اردو کا گمنام شاعر
صبا افغانی کانام جمیل الرحمان خاں تھا-ان کا تعلق رامپور ہندوستان کےبڑیچ پشتون قبیلہ سے تھا -جمیل الرحمان خان کے پڑدادا بسلسلہ روزگار افغانستان سے آئے اورپھر یہیں آباد ہو گئے۔ جمیل الرحمان خان 1922 کو رامپور میں پیدا ہوئے ۔ رامپور ہی میں عربی ، فارسی کی تعلیم حاصل کی ۔ ’مینائے غزل‘ ’سازشکستہ‘ اور ’رنگ روپ‘ ان کے شعری مجموعے ہیں ۔ 1986 کو رامپور میں وفات پائی ۔
مزید پڑھیں: صبا افغانی کی غزلیں — Saba Afghani Ghazals کی مزید غزلیں
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔