شہرت بخاری کی پیدائش December 02, 1925 سید محمد ا…


شہرت بخاری کی پیدائش
December 02, 1925

سید محمد انور بخاری نام اور شہرت تخلص تھا۔ان کا پہلا تخلص نرگس تھا۔۲؍دسمبر ۱۹۲۵ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ احسان دانش سے انھیں تلمذ حاصل تھا۔انھوں نے نمایاں طور پر اردو اور فارسی میں ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔ حصول تعلیم سے فارغ ہوکر کچھ عرصے ’مجلس زبان دفتری‘ میں ملازم رہے۔ بعد ازاں درس وتدریس کو ذریعۂ معاش بنایا۔ اسلامیہ کالج لاہور میں شعبۂ اردو وفارسی کے صدر رہے۔ ۱۱؍اکتوبر۲۰۰۱ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’طاق ابرو‘، ’دیوار گریہ‘، ’کھوئے ہوؤں کی جستجو‘
نمونہ کلام

ہاں اے غم عشق مجھ کو پہچان
دل بن کے دھڑک رہا ہوں کب سے
……
ہم سفر ہو تو کوئی اپنا سا
چاند کے ساتھ چلو گے کب تک
……
ہر سمت فلک بوس پہاڑوں کی قطاریں
خسروؔ ہے نہ شیریںؔ ہے نہ تیشہ ہے نہ فرہاد
……
جب تجھے بھولنا چاہا دل نے
اک نئے غم کی سزا دی ہم نے
……
کچھ ایسا دھواں ہے کہ گھٹی جاتی ہیں سانسیں
اس رات کے بعد آؤ گے شاید نہ کبھی یاد
……
پردے میں خموشی کے برقعے میں اداسی کے
شاید کوئی آ جائے دروازہ کھلا رکھنا
…….
یہ کس عذاب میں چھوڑا ہے تو نے اس دل کو
سکون یاد میں تیری نہ بھولنے میں قرار