پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

شبنم! تجھے اجازتِ اظہارِغم تو ہے تو خوش نصیب ہے ک…

شبنم! تجھے اجازتِ اظہارِغم تو ہے
تو خوش نصیب ہے کہ تری آنکھ نم تو ہے

صحرا میں کیوں نہ اڑتےبگولےکا ساتھ دوں
دشتِ وفا میں کوئی مرا ہمقدم تو ہے

منزل نہ مل سکی،نہ ملے، کوئی غم نہیں
ہرراہِ شوق میں مرا نقشِ قدم تو ہے

میں دل فگار، آبلہ پا ، خستہ تن سہی
لیکن مرا مذاقِ طلب تازہ دم تو ہے

ڈر ہے نگاہِ لطف یہ پردہ اٹھا نہ دے
قائم ہمارے ضبط کا اب تک بھرم تو ہے

(مولانا محمد زکی کیفی رحمۃ اللہ علیہ – "کیفیات " سے انتخاب)