پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جوانی اور بڑھاپے کی مشترکہ اور مختلف قدریں ہَیرما…

جوانی اور بڑھاپے کی مشترکہ اور مختلف قدریں
ہَیرمان ہَیسے

“میں اب ایک بوڑھا آدمی ہوں اور مجھے جوانی بھی پسند ہے۔ لیکن اگر مجھے یہ کہنا پڑے کہ میری آج بھی جوانی میں دلچسپی بہت زیادہ ہے، تو یہ بلاشبہ جھوٹ ہو گا۔ بوڑھے انسانوں کے لیے، وہ بھی زندگی کے ایسے سخت امتحان بن جانے والے حصے میں جیسا کہ اب، صرف ایک ہی سوال دلچسپ ہوتا ہے: روح کا سوال، عقیدے کا، حسیات کا اور نیکی کا سوال۔ ایک ایسا سوال جو باقی رہتا ہے، جس کے ساتھ دکھوں اور موت کے لیے تیار رہا جا سکتا ہے۔ دکھوں اور موت کے لیے تیار رہنا، بڑھاپے کا یہی تو کام ہوتا ہے۔ بہت متاثر ہونا، ہوا کے ساتھ جھومنا، پرجوش رہنا، یہ تو جوانی کا مخصوص مزاج ہوتا ہے۔ بڑھاپا اور جوانی، دونوں ایک دوسرے کے دوست بھی ہو سکتے ہیں، مگر دونوں دو مختلف زبانیں بولتے ہیں۔”

(یہ تحریر ہیرمان ہیسے کے انیس سو تینتیس میں ایرنسٹ کاپیلر کو لکھے گئے اس خط سے لیا گیا ایک اقتباس ہے، جو ہیسے کی اس کتاب میں بھی شامل ہے، جس کا عنوان ہے: “بلوغت کے ساتھ انسان جوان سے جوان تر ہوتا جاتا ہے۔” جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2816740495223132