پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

سہراب سپہری ایران کے معاصر فارسی شعراء میں کئی لحا…

سہراب سپہری ایران کے معاصر فارسی شعراء میں کئی لحاظ سے ممتاز ہے۔ وہ ساتھ ہی فلسفی اور ممتاز نقاش بھی تھا۔ مطالعہ اور سفر اس کا شوق تھا۔ ہندوستان کا سفر بھی کیا اور بنارس، ساحل دریائے گنگا اور تاج محل کا ذکر اپنی نظموں میں بڑے والہانہ انداز میں کرتا ہے۔ ہندوستانی شخصیات میں مہاتما بدھ اور کرشنامورتی سے متاثر ہے۔ میرے پی ایچ ڈی مقالہ کا موضوع بھی سہراب سپہری اور شعر نو رہا۔ اس میں دلچسپی کی ایک ابتدائی وجہ مندرجہ ذیل شعر ہے جسے میری استاد پروفیسر صبر جمشید ھووالا اکثر کلاس میں یا دوران گفتگو سنایا کرتی تھیں:
زندگی آبتنی کردن در حوضچہ ی اکنون است
رخت ھا را بکنیم،
آب در یک قدمی است

اس کا اردو ترجمہ کچھ اس طرح ہوگا:

ان دستیاب لمحات کے حوض میں
نہانے، ڈبکی لگانے کا نام ہی زندگی ہے
اپنے لباس اتار لیں،
کیونکہ وہ ذخیرہ آب بس ایک قدم ہی دور ہے

ڈاکٹر شکراللہی صاحب کے اس خوبصورت خط میں اس شعر کا جمالیاتی پہلو اور نکھر گیا ہے۔

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2951556231741557