سمندروں کے اندھیرے… قرآن کیا کہتا ہے؟
کبھی آپ نے سوچا ہے…
سمندر کی گہرائی میں کیا ہوتا ہے؟
اوپر سے دیکھیں تو پانی صاف، نیلا اور پرسکون لگتا ہے…
لیکن جوں جوں آپ نیچے جاتے ہیں…
روشنی کم ہوتی جاتی ہے… اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ مکمل اندھیرا چھا جاتا ہے۔
قرآنِ مجید اس منظر کو کچھ یوں بیان کرتا ہے:
أَوْ كَظُلُمَاتٍ فِي بَحْرٍ لُّجِّيٍّ يَغْشَاهُ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِ سَحَابٌ ۚ ظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ
ترجمہ:
"یا (ان کے اعمال) اس گہرے سمندر کے اندھیروں کی طرح ہیں، جسے ایک موج ڈھانپے ہوئے ہے، اس کے اوپر ایک اور موج ہے، اور اس کے اوپر بادل ہیں—اندھیرے ہیں، ایک کے اوپر ایک…”
ذرا تصور کریں…
گہرا سمندر…
اس کے اندر لہریں…
ان کے اوپر مزید لہریں…
اور سب کے اوپر بادل…
یعنی اندھیرا… اوپر سے بھی… اور اندر سے بھی…
آج جدید سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ:
سمندر کی گہرائی میں روشنی تقریباً ختم ہو جاتی ہے
1000 میٹر کے بعد مکمل اندھیرا ہوتا ہے
اور حیران کن بات یہ ہے کہ سمندر کے اندر بھی internal waves ہوتی ہیں جو سطح پر نظر نہیں آتیں
یہ سب وہ چیزیں ہیں جو انسان نے جدید آلات کے ذریعے دریافت کیں…
مگر قرآن نے صدیوں پہلے یہ منظر ایک جملے میں کھینچ دیا:
“اندھیرے، ایک کے اوپر ایک”
یہ صرف ایک مثال نہیں…
یہ انسان کو سوچنے کی دعوت ہے۔
کہ جو رب سمندر کی گہرائیوں کے اندھیرے جانتا ہے…
وہ انسان کے دل کے اندھیرے بھی جانتا ہے۔
💭 سوچنے کی بات یہ ہے کہ
ہم سمندر کی گہرائیوں تک پہنچ گئے…
مگر کیا ہم اپنے اندر کے اندھیرے ختم کر پائے۔۔۔؟
عبدالرحمن عثمانی
Source