سالگرہ مبارک
…..
زہے نصیب بہت مہرباں بنی ہوئی ہے
کسی کی زلف مرا سائباں بنی ہوئی ہے
تری جدائی میں کیا کیا نہیں سہا میں نے
زبانِ اہلِ جہاں بدزباں بنی ہوئی ہے
میں جب سے پھرتا ہوں سایہ پہن کے دھرتی کا
غموں کی دھوپ مرا آسماں بنی ہوئی ہے
تمہاری یاد کے اشکوں سے میرے دامن پر
عجیب رنگوں کی اک کہکشاں بنی ہوئی ہے
وسیم عباس۔۔۔!!

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔