پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دِل کے مُعاملات سے اَنجان تو نہ تھا اِس گھر کا فَر…


دِل کے مُعاملات سے اَنجان تو نہ تھا
اِس گھر کا فَرد تھا کوئی مِہمان تو نہ تھا

تِھیں جِنکے دَم سے رونقیں شہروں میں جا بَسے
ورنہ ہمارا گاؤں یُوں ویران تو نہ تھا

بانہوں میں جب لِیا اُسے نادان تھا ضرُور
جب چھوڑ کر گیا مُجھے نادان تو نہ تھا

کَٹ تو گیا ہے کیسے کٹا یہ نہ پُوچِھیے
یارو! سفر حیات کا آسان تو نہ تھا

نِیلام گھر بنایا نہیں اپنی ذات کو
کمزور اِس قدر میرا اِیمان تو نہ تھا

رَسماً ہی آ کے پُوچھتا فاروقؔ حالِ دِل
کُچھ اِس میں اُسکی ذات کا نُقصان تو نہ تھا۔۔۔!

شاعر فاروقؔ روکھڑی
آواز لالا عطا اللہ خان


Comments

25 responses to “دِل کے مُعاملات سے اَنجان تو نہ تھا اِس گھر کا فَر…”

  1. بہترین انتخاب سماعت میں گھولنے کیلئے شکریہ

  2. اس گھر کا فرد تھا کوئی مہمان تو نہ تھا۔۔ ہائے کمال

  3. کٹ تو گیا کیسے کٹا یہ نہ پوچھیۓ
    یارو سفر حیات کا آسان تو نہ تھا۔

  4. کٹ تو گیا کیسے کٹا یہ نہ پوچھیۓ
    یارو سفر حیات کا آسان تو نہ تھا۔

  5. واہ واہ بہت خوب ،میعاری غزل فاروق سرور کی اور خوش گلو غزل کے گلوکار عطاء اللہ خان کی آواز، خوشگوار سماعتوں کے لئے میں آپ کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں ????????????

  6. So heart touching poetry, with the voice of great one and only "Attaullah Khan”, saheb!

  7. کٹ تو گیا کیسے کٹا یہ نہ پوچھیۓ
    یارو سفر حیات کا آسان تو نہ تھا۔

جواب دیں