پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ساقی کے گیسو کی ہوا کھا رہا ہوں​ اور اس ہوا کے سات…

ساقی کے گیسو کی ہوا کھا رہا ہوں​
اور اس ہوا کے ساتھ اڑا جا رہا ہوں میں​

اے وحشتِ خیال نتیجہ تیرے سپرد​
ساغر کو کائنات سے ٹکرا رہا ہوں میں​

جاتا ہوں بزمِ حشر میں اس بے دلی کے ساتھ​
جیسے کسی رقیب کے گھر جا رہا ہوں میں​

دیر و حرم کی گرد بہت دور رہ گئی​
شاید کے مے کدے کے قریب آ رہا ہوں میں

مجھ سا بھی سادہ لوح کوئی ہو گا اے عدم​ؔ
قصداً خراب ہونے کو پھر جا رہا ہوں میں​

یوں اس کی اک نظر نے کیا ہے عدمؔ خراب​
جیسے کے رات بھر کہیں پیتا رہا ہوں میں​

عبدالحمید عدمؔ

المرسل: فیصل خورشید