پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

زخمِ دِل پُر بہار دیکھا ہے کیا عجب …

زخمِ دِل پُر بہار دیکھا ہے
کیا عجب لالہ زار دیکھا ہے

جِن کے دامن میں کُچھ نہیں ہوتا
اُن کے سینوں میں پیار دیکھا ہے

خاک اُڑتی ہے تیری گلیوں میں
زندگی کا وقار دیکھا ہے

تشنگی ہے صدف کے ہونٹوں پر
گُل کا سینہ فگار دیکھا ہے

ساقیا! اہتمامِ بادہ کر
وقت کو سوگوار دیکھا ہے

جذبۂ غم کی خیر ہو ساغرؔ
حسرتوں پر نِکھار دیکھا ہے

ساغرؔ صدیقی

المرسل: فیصل خورشید


Comments

25 responses to “زخمِ دِل پُر بہار دیکھا ہے کیا عجب …”

  1. آؤ ایک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں

جواب دیں