ریاستی ترجیحات۔۔۔ عوام یا پروٹوکول۔۔
دنیا بھر کی ریاستیں اپنے عوام کے بنیادی حقوق کا خیال رکھتی ہیں۔ سیاسی معاملات ہر جگہ چلتے رہتے ہیں، مگر کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ پورے کے پورے شہر بند کر دیے جائیں۔
پاکستان میں مذاکرات کے لیے محض چار افراد پر مشتمل وفد آیا، مگر ان کی آمد پر پورا شہر، سڑکیں، بازار اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔ یہ تصویر ایکسپریس وے کورال کی ہے، جو اسلام آباد سے کافی دور ہے، لیکن یہاں بھی مین روڈ پر ٹریفک معطل کر دی گئی۔ اس بندش کے باعث کئی ایمبولینسز بھی ٹریفک میں پھنسی ہوئی دیکھی گئیں، جو ایک انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔
چار افراد کی سیکیورٹی کے لیے تقریباً ساٹھ لاکھ کی آبادی پر مشتمل دو شہروں کو مفلوج کر دینا کسی طور مناسب نہیں۔ پہلے ہی مہنگائی اور غربت نے عوام کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے، اور اب ان کے روزمرہ کے راستے بھی بند کیے جا رہے ہیں۔
جو ریاست اپنی ہی عوام کو مشکلات اور رسوائی کا سامنا کرنے پر مجبور کرے، دنیا میں اس کی عزت کیسے قائم رہ سکتی ہے؟ کوئی بھی ذمہ دار ملک اپنے شہریوں کو دوسروں کی خاطر اس طرح اذیت میں مبتلا نہیں کرتا۔
منتخب
Source