روشنی تمہیں بانہوں میں بھرتی ہے.
پابلو نیرودا
مترجم زاہد امروز
روشنی اپنی گرمائش تمہارے گرد لپیٹتی ہے
شام کو پسپا کرتے پرانے حربوں کے مخالف سمت کھڑی
غم آلود روشنی تمہارے گرد لپیٹنے لگتی ہے
میرے دوست
میں آگ کے شعلوں سے بھرا
برباد دن کا اصل جانشین
وقت کی اس گہری تنہائی میں خاموش کھڑا ہوں
سورج پر سے پھلوں کی لدی شاخ
تمہارے لباس پر گرتی ہے
عظیم رات کی جڑیں
اچانک تمہاری روح سے پھوٹ آتی ہے
تم میں موجودہ ہر چیز مجسم ہوجاتی ہے
تاکہ مرجھائے ہوئے زرد لوگ
تمہاری وجود سے زندگی پائے
اور سیاہ اور سنہرے پن میں گھومتے دائروں کے
عظیم اور پرکشش غلام
اٹھو
اٹھو اور پھوٹتی ہوئی تخلیق بن جاو
شدید تخلیق جس کے پھل بکھر جاتے ہیں
اور وہ اداسی سے بھر جاتی ہے.
انتخاب جووینل اربینو.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2817442595152922

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔