پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

روانہ ہونے سے پہلے اس نے، صدر سے صلاح کئے بغیر، اس…

روانہ ہونے سے پہلے اس نے، صدر سے صلاح کئے بغیر، اس کے گیلے کپڑے رسی سے اتار کر اپنے گھر پر سکھانے اور استری کرنے کی غرض سے ساتھ لے لئے۔۔۔ وہ دونوں اسکوٹر پر سوار ہوئے، ہومیرو اسکوٹر چلانے لگا اور لزارا اس کی کمر کے گرد بازو ڈال کر پیچھے بیٹھ گئی۔۔

شفق کی سرخی میں سڑک پر لگی بتیاں ابھی ابھی روشن ہوئی تھیں۔۔ ہوا آخری پتوں کو اڑا لے گئی تھی اور پیڑ گھن کھائے ہوئے ڈھانچوں جیسے لگ رہے تھے۔۔

دیورون پر ایک ٹو ٹرک ریڈیو کو اونچی آواز میں بجاتا اور اپنے پیچھے موسیقی کی ایک لکیر چھوڑتا تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔۔۔ جارج براسینز گا رہا تھا :

Man amour tien bien la Barre, le temps va passe par la, et le temps est un barbare dans le genre d'Attila, par la ou son cheval passe I'amour ne repousse pas..

میرے محبوب گرفت مضبوط رکھو۔۔ وقت گزرتا جا رہا ہے۔۔ اور وقت اٹیلا کی طرح ایک وحشی ہے۔۔ جس جگہ اس کے گھوڑے کے قدم پڑتے ہیں وہاں محبت لوٹ کر نہیں آتی۔۔

••••
افسانہ : سفر بخیر، جناب صدر !
ترجمہ : اجمل کمال
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2999402746956905