راجیش ریڈی
پیدائیش: 22 جولائی 1952، ناگپور مہاراشٹرا
تعلیم: ایم اے (ھندی ادب)، راجستھان یونیورسٹی، جے پور
تصنیفات: اُڑان (غزلیات)، وجود (غزلیات)، آسمان سے آگے اور سمندر بند ملتا ہے
….
شام کو جس وقت خالی ہاتھ گھر جاتا ہوں میں
مسکرا دیتے ہیں بچے، اور مر جاتا ہوں میں
٫٫٫
میں نے تو بعد میں توڑا تھا اسے
آئینۂ مجھ پہ ___ہنسا تھا پہلے
٫٫٫
چیزوں سے ہو رہی ہے پہچان آدمی کی
اوقات اب ہماری بازار لکھ رہے ہیں
٫٫٫
چاہتا تھا وہ مری آنکھوں میں آنسو دیکھنا
میں بھی اس کے سامنے پھر انتقاماً خوش رہا
٫٫٫
دھوکہ ہے اک فریب ہے منزل کا ہر خیال
سچ پوچھئے تو سارا سفر واپسی کا ہے
٫٫٫
کسی دن زندگانی میں کرشمہ کیوں نہیں ہوتا
میں ہر دن جاگ تو جاتا ہوں زندہ کیوں نہیں ہوتا
٫٫٫
بچھڑتے وقت وہ تقسیم کر گیا موسم
بہار اس کی طرف ہے خزاں ہماری طرف
٫٫٫
ہنس ہنس کے وہ کرتے ہیں پیار کی توہین
میں کہتا ہوں مر جاؤں گا تو کہتے ہیں آمین

راجیش ریڈی پیدائیش: 22 جولائی 1952، ناگپور مہاراشٹ…
Comments
4 responses to “راجیش ریڈی پیدائیش: 22 جولائی 1952، ناگپور مہاراشٹ…”
-
khoobsurat lab o lehja ky shayar ..
-
غریب تو ہمیشہ مسکراتا رہتا ہے امیر کی صبح ہے شام کی نہیں غریب ہمیشہ مسکراتا رہے گا
-
راجیش ریڈی
سماجی رویوں کو بےنقاب کرتا ہوا شاعر
راجیش کا کوئی شعر ایسا نہیں جس کو نظَر انداز کیا جا سکے۔
راجیش ریڈی آج کی توانا آواز۔۔۔۔
راجیش کی ایک غزَل پیش ہےیہاں ہرشخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے
کھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہےمرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہ
بڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہےنہ بس میں زندگی اس کے نہ قابو موت پر اس کا
مگر انسان پھر بھی کب خدا ہونے سے ڈرتا ہےعجب یہ زندگی کی قید ہے دنیا کا ہر انساں
رہائی مانگتا ہے اور رہا ہونے سے ڈرتا ہے -
Mindblowing
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔