پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا کیا کہوں اور کہنے کو ک…

آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا
کیا کہوں اور کہنے کو کیا رہ گیا

بات کیا ہے کہ سب غرقِ دریا ہوئے
اِک خدا رہ گیا ناخدا رہ گیا

سوچ کر آؤ کوئے تمنا ہے یہ
جانِ من جو یہاں رہ گیا رہ گیا

دل کے وحشت سرا سے خدا جانے کیوں
سب گئے ایک داغِ وفا رہ گیا

ان کی آنکھوں سے کیسے چھلکنے لگا
میرے ہونٹوں پہ جو ماجرا رہ گیا

ایسے بچھڑے سبھی رات کے موڑ پر
آخری ہمفسر راستہ رہ گیا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عزیز قیسی

مزید پڑھیں: عزیز قیسی کی غزلیں — Aziz Qaisi Ghazals کی مزید غزلیں


Comments

5 responses to “آپ کو دیکھ کر دیکھتا رہ گیا کیا کہوں اور کہنے کو ک…”

  1. واہ واہ
    جگجیت نے گایا بھی خوب ہے۔۔۔۔جناب وسیم بریلوی کے اشعار بھی خوب ہیں۔۔۔ملاحظہ کیجیے۔۔۔جگجیت نے کچھ محفلوں میں یہ اشعار بھی شامل کئے ہیں
    آتے آتے مرا نام سا رہ گیا
    اس کے ہونٹوں پہ کچھ کانپتا رہ گیا

    رات مجرم تھی دامن بچا لے گئی
    دن گواہوں کی صف میں کھڑا رہ گیا

    وہ مرے سامنے ہی گیا اور میں
    راستے کی طرح دیکھتا رہ گیا

    جھوٹ والے کہیں سے کہیں بڑھ گئے
    اور میں تھا کہ سچ بولتا رہ گیا

    آندھیوں کے ارادے تو اچھے نہ تھا
    یہ دیا کیسے جلتا ہوا رہ گیا

    اس کو کاندھوں پہ لے جا رہے ہیں وسیمؔ
    اور وہ جینے کا حق مانگتا رہ گیا

جواب دیں