“ دیدارِالہی “
بعض علماء کا خیال ھے کہ دنیا میں دیدار الہی ممکن نہیں جسکا استدلال قرآن مجید کی دو آیات سے دیتے ھیں ۔ ترجمہ
قولہ تعالی ۔ تمہاری آنکھیں اسکا ادراک نہیں کر سکتیں بلکہ وہ تمہاری آنکھوں کا احاطہ کئے ھوئے ھے وہ لطیف و خبیر ذات ھے
سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے عرض کی رَبِ اَرنی ۔ اے میرے رب مجھے اپنا دیدار عطا فرما جواب ملا لن ترانی ۔ تو نہیں دیکھ سکتا
پہلی صورت میں اللہ تعالی نے ظاھری آنکھوں سے دیدار الہی کی نفی فرمائی ھے کیونکہ یہ آنکھیں اسکی ذات کے انوار کا ادراک کرنے کے قابل نہیں ظاھری آنکھیں تو بجلی کی بہتی ھوئی رو اور ھوا دیکھنے سے قاصر ھیں اللہ تعالی کے نور کا مشاھدہ کیسے کر سکتی ھیں
قدیم کو قدیم آنکھیں ہی دیکھ سکتی ھیں اور وہ دل کی آنکھیں ھیں
قولہ تعالی ۔ وہ تمہارے نفسوں کے اندر ھے تم اسکو دیکھتے کیوں نہیں
قولہ تعالی ۔ جو اس دنیا میں اندھا ( دیدار الہی سے مشرف نہ ھوا) ھے وہ آخرت میں بھی اندھا ھو گا ( دیدار سے بہرہ ور نہ ھو سکے گا )
اور یہ حقیقت سب پہ عیاں ھے کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے معراج کی شب کھلی آنکھوں سے دیدار کیا نہ تو آپکی آنکھ بہکی نہ بھٹکی ۔ قولہ تعالی ۔ ما زاغ البصر وما طغٰی ۔
جہاں تک سیدنا موسی علیہ السلام کو دیدار سے انکار کا تعلق ھے وہ استعداد کا انکار ھے دیدار کا انکار نہیں
مقدس وادی طوی میں موسیٰ علیہ السلام نے ایک درخت کے پتے پتے میں انوار الہی کا دیدار کھلی آنکھوں سے کیا تھا یہ کثافت میں لطافت کا جلوہ تھا اور آواز آ رھی تھی
ترجمہ۔ بے شک میں اللہ رب العالمین ھوں
سیدنا موسی علیہ السلام کھلی آنکھوں سے بغیر کسی واسطہ کے دیدار کرنا چاھتے تھے بار بار کے تقاضا کے جواب میں ۔لَن تَرانی ۔ تو نہیں دیکھ سکتا کا جواب آ رھا تھا جب سوال پہ سوال کیا موسی علیہ السلام نے تو حکم ھواکہ کوہ طور کی طرف نگاہ رکھیں
جب سیدنا موسی علیہ السلام دو رکعت نفل ادا کر کے قعدہ کی صورت کوہ طور کی طرف متوجہ ھوئے
۔پس تیرے رب کے نور کی تجلی پہاڑ پر ھوئی پہاڑ تو ریزہ ریزہ ھو کر بکھر گیا اور سیدنا موسی علیہ السلام تین دن رات بے ھوش پڑے رھے
سلوک صوفیاء و فقر فخر محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔