دوسری کاوش ہے ،، امید ہے کہ پسند آئے گی …
The Paper Boats
Day by day I float my paper boats one by one down the running stream .
In big black letters I write my name on them and the name of the village where I live .
I hope that someone in some strange land will find them and know who I am .
I load my little boats with shiuli flowers from our garden , and hope that these blooms of the dawn will be carried safely to land in the night .
I launch my paper boats and look up into the sky and see the little clouds setting their white bulging sails .
I know not what playmate of mine in the sky sends them down the air to race with my boats !
When night comes I bury my face in my arms and dream that my paper boats float on and on under the midnight stars .
The fairies of sleep are sailing in them , and the lading is their baskets full of dreams…
Tagore
گاہے بہ گاہے میں اپنی کاغذ کی کشتیاں ، بہتے پانیوں کے رخ پر چھوڑ آتا ہوں .
ان کشتیوں پر میں کالے جلی حروف میں اپنا اور اپنے گاؤں کا نام لکھتا ہوں .
تاکہ نامانوس دیس کا کوئ باسی انہیں پائے
اور یہ جانے کہ میں کون ہوں .
اپنی ان چھوٹی سی کشتیوں کو میں ۔ اس آس پر ۔ اپنے باغ میں کھلنے والے پھولوں سے بھر دیتا ہوں
کہ صبح کے وقت کھِلنے والے یہ پھول بحفاظتِ تمام رات تک ان زمینوں تک پہنچ جائیں گے .
ان کشتیوں کو روانہ کرتے وقت جب میں آسمان کی سمت اپنی نگاہ ڈالتا ہوں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بادلوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی اپنے سفید ابھرے بادبان کھولے سفر کے لیے تیار کھڑے ہیں .
مگر میں یہ نہیں جانتا کہ آسمان کی وسعتوں سے میرا ساتھی میری کشتیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے کیا روانہ کرتا ہے .
پھر رات کے وقت میں اپنے بازؤوں کے حصار میں اپنا چہرہ دیے خواب دیکھتا ہوں کہ میری کشتیاں ستارہ نیم شب کی روشنی میں مسلسل چلی جارہی ہیں ،
اور نیند کی پریاں انہیں چلا رہی ہیں ۔
جنہوں نےکشتیوں پر اپنے ساتھ خوابوں سے بھرے ہوے ٹوکرے لاد رکھے ہیں …
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2127489044148284

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔