پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

درزی کے پاس ایک آدمی آیا ، اس نے درزی کو ہزار کا نوٹ دیا اور کہا کہ میرے لیئے فل…

درزی کے پاس ایک آدمی آیا ، اس نے درزی کو ہزار کا نوٹ دیا اور کہا کہ میرے لیئے فلاں قسم کا کپڑا لے آنا اور اچھا سا سوٹ تیار کردینا،
درزی رات کو دکان بند کرکے گھر آیا تو بیگم نے بتایا کہ گھر میں آٹا نہیں ہے، درزی دکان گیا اور اسی ہزار روپیئے کے نوٹ سے بیس کلو آٹا اور چینی لے آیا۔
اس دکاندار کے پاس گاہک آیا، چار ہزار کا سامان خریدا، اور دکاندار کو پانچ ہزار کا نوٹ دیا بدلے کے طور پر وہی ہزار کا نوٹ گاہک کے پاس،
گاہک گھر آیا، بیگم نے بتایا بچے کے اسکول کی فیس دینی ہے،اس نے بیگم کو اگلے دن فیس کی ادائیگی کا عندیہ دیا،
اُدھر درزی پورا بازار گھوما لیکن مطلوبہ کپڑا نہ ملا، چار و ناچار خالی ہاتھ واپس آگیا،
صبح ہوئی، اسکول کُھلا، باپ نے اسی ہزار کے نوٹ سے بچے کی فیس دی، وہ ہزار کا نوٹ اسکول کے کاونٹر پر گیا،
اسکول کے استاد کی تنخواہ میں وہی ہزار کا نوٹ شامل کردیا گیا،
استاد شام کو اسی درزی کے پاس گیا اور اپنا سِلا ہوا سوٹ (جس کا وہ دس دن پہلے آرڈر دے گیا تھا) لے کر معاوضہ میں وہی ہزار کا نوٹ دے آیا۔
تھوڑی دیر میں وہی پہلا شخص آیا اور کپڑے کا پوچھا، درزی نے بتایا کہ مطلوبہ کپڑا نہیں مل سکا ، آپ اپنے پیسے واپس لے جائیں، وہی ہزار کا نوٹ واپس پہلے والے آدمی کے پاس۔
یہ واقعہ سمجھانے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ دولت اگر معاشرے میں تیرتی رہے گی تو لوگوں کے ضروریات پوری ہوتی رہینگی، جہاں دولت کسی تجوری میں رک گئی وہیں نہ جانے کتنے لوگ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہوجائینگے۔
قران میں دولت کو جمع کرکے بار بار گننے والے پر سخت وعید آئی ہے،
دولت مند ہونا غلط نہیں، دولت پر قبضہ کرلینا غلط ہے۔
حضور علیہ السلام کے بارے میں احادیث میں آتا ہے کہ آپ جب تک نہ سوتے جب تک آخری دینار بھی صدقہ نہ کردیتے۔
اسلام کا نظریہ زکوۃ بھی دولت کے بہاؤ کےلئے انتہائی اکسیر ہے۔
خون جب تک جسم میں گردش کرتا ہے جسم ٹھیک رہتا ہے
جہاں خون کہیں رُکنا شروع ہوا اور بیماریوں نے آ گھیرا!!!

منتخب



Source