پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

خواہشات کی آلودہ نظریں خواہشات کی نظروں سے دیکھا …

خواہشات کی آلودہ نظریں

خواہشات کی نظروں سے دیکھا جائے تو ہم جو کچھ بھی دیکھتے ہیں، وہ غیر شفاف اور آلودہ ہو جاتا ہے۔ جہاں ہماری کوئی خواہش نہیں ہوتی، جہاں دیکھنے کا عمل صرف اور صرف ایک مشاہدہ ہو، وہاں اشیاء کی اصل روح سامنے آ جاتی ہے، یعنی خوبصورتی۔ اگر میں کوئی جنگل دیکھوں اور میرے دل میں اسے خریدنے، کاٹنے یا پٹے پر حاصل کر لینے کی خواہش ہو، تو پھر مجھے جنگل نظر نہیں آئے گا بلکہ صرف اس کا اپنی خواہشات سے تعلق ہی دکھائی دے گا۔ لیکن اگر میں اس جنگل کے حوالے سے اپنے لیے کچھ بھی نہ چاہوں، اس کی سبز گہرائی کو کسی بھی قسم کی خواہش کے بغیر اور خالی ذہن سے دیکھوں، تو وہ صرف ایک جنگل ہو گا؛ فطرت، گھنے درخت اور خوبصورتی۔

(’ہَیرمان ہَیسے: مشاہدات‘ سے ایک اقتباس، جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)

Unrein und verzerrend ist der Blick des Wollens. Erst wo wir nichts wollen, erst wo unser Schauen reine Betrachtung wird, tut sich die Seele der Dinge auf: die Schönheit. Wenn ich einen Wald beschaue, den ich kaufen oder abholzen oder mit einer Hypothek belasten will, dann sehe ich nicht den Wald, sondern nur seine Beziehung zu meinem Wollen. Will ich aber nichts von ihm, blicke ich nur "gedankenlos" in seine grüne Tiefe, dann erst ist er Wald, ist Natur und Gewächs, ist schön.

(Hermann Hesse: Betrachtungen und Berichte)

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2846501878913660