خواجہ مِیر دردؔ
تُجھی کو، جو یاں جلوہ فرما نہ دیکھا
برابر ہے، دُنیا کو دیکھا نہ دیکھا
مِرا غُنچۂ دِل ہے وہ دِل گرفتہ
کہ جس کو کِسو نے، کبھو وا نہ دیکھا
یگانہ ہے تُو ،آہ ! بیگانگی میں
کوئی دوسرا اور ،ایسا نہ دیکھا
اَذِیّت، مُصِیبت، مَلامت، بَلائیں
تِرے عشق میںِ ہم نے کیا کیا نہ دیکھا
کِیا مُجھ کو داغوں نے سروِ چراغاں
کبھو تُونے آکر، تماشا نہ دیکھا
تغافُل نے تیرے یہ کُچھ دِن دِکھائے
اِدھر تونے لیکن، نہ دیکھا نہ دیکھا
حجابِ رُخِ یار تھے آپ ہم ہی
کھلی آنکھ جب کوئی پر دا ، نہ دیکھا
شب و روز اے درد! ؔدر پے ہُو ں اُس کے
کِسو نے، جسے یاں نہ سمجھا نہ دیکھا
خواجہ مِیر دردؔ

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔