حضرت واصف علی واصف
جنہیں تیرا نقش قدم ملا وہ غم جہاں سے نکل گئے
یہ میرے حضور کا فیض ہے کہ بھٹک کہ ہم جو سنبھل گئے
تو ہی کائنات کا راز ہےتیرا عشق میری نماز ہے
تیرے در کے سجدے میرے نبی میری زندگی کو بدل گئے
تو مصوری کا کمال ہے تو خدا کا حسن خیال ہے
جنہیں تیرا جلوہ عطا ہوا وہ تیرے جمال میں ڈھل گئے
تھے ہزار صدیوں کہ راستے جو رسول پاک نے طے کیے
وہ تو ایک رات کی بات تھی کہ زمانے جس سے بدل گئے
تیرا بندہ واصف بے خبر تیرا راز سمجھا ہے اس قدر
تجھے جب پکارا چشم تر کئی مرحلے تھے جو ٹل گئے

حضرت واصف علی واصف جنہیں تیرا نقش قدم ملا وہ غم جہ…
Comments
8 responses to “حضرت واصف علی واصف جنہیں تیرا نقش قدم ملا وہ غم جہ…”
-
SubhanALLAH
-
بہت خوب
ماشاءاللہ -
واہ واہ واہ
-
Khurram Warsi
-
Sobhan ALLAH
-
Mehmood Warsi Pjc
-
Subhan Allah
-
درود ان پر سلام ان پر
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔