حسنِ طلب
آپ نے غالب کے بیشمار اردو خطوط پڑہ رکھے ہیں اوران کی سادگی اور حسن سے متاثر بھی ہیں ۔لیکن آج میں آپ کی خدمت میں غالب کے ایک فارسی خط کا ترجمہ پیش کررہا ہوں۔ اس کی شوخی ملاحظہ فرمایۓ ۔ ترجمہ نیاز فتح پوری کا ہے ۔
سید اکبر علی خان جو ہگلی بندرگاہ کے امام باڑہ کے متولی تھےغالب کے کلکتہ کے خاص دوستوں میں سے تھے ۔ ان کو آموں کی فرمائش کرتے ہوے لکھتے ہیں
"کہ بھئ نہ تمہیں تعریف سننے کا شوق نہ مجھ میں تعریف کرنے کا دم ۔ خط کو خط نہیں بتاتے بلکہ سلام روستائ کہتے ہیں یا کاسۂ گدائ ۔۔
کچھ تو میں پیٹ کا بندہ ہوں اور کچھ ناتواں لہذا اس کے لۓ دو چیزوں کی ضرورت ہے آرائشِ خون اور آرائشِ جان اب ایسی چیز کہاں ہے جس میں یہ دونوں صفات موجود ہوں مگر لوگوں کی راۓ میں یہ دونوں تعریفیں آم میں ہیں اور کلکتہ والوں کا خیال ہے کہ آم ہگلی بندر میں ہوتا ہے سچ ہے جو کچھ کہتےہیں ٹھیک کہتے ہیں یہ چار چیزیں چار جگہ ہیں آم ہگلی میں پھول باغ میں ایثار جناب میں اور شکر خاکسار میں۔۔ مگر ایک عجیب بات سنیۓ مجھ میں دو چیزیں ہیں شوق اورحرص دونوں مختلف الخیال شوق تو کہہ رہا ہے کہ فصل بھر میں کم سے کم میرے آقاۓ نعمت دو تین بار مجھے یاد کریں اور حرص کہتی ہے کہ واہ دوتین بار میں میرا کیا بھلا ہوگا "۔
……
بشکریہ وسیم سیّد

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔