پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حسرتؔ جے پُوری . شُعلہ ہی سہی آگ لگانے کے لیے آ پِ…

حسرتؔ جے پُوری
.
شُعلہ ہی سہی آگ لگانے کے لیے آ
پِھر نُور کے منظر کو دِکھانے کے لیے آ

یہ کِس نے کہا ہے مِری تقدِیر بنا دے
آ اپنے ہی ہاتھوں سے مِٹانے کے لیے آ

اے دوست! مجھے گردِشِ حالات نے گھیرا
تُو زُلف کی کملی میں چھپانے کے لیے آ

دِیوار ہے دُنیا، اِسے راہوں سے ہٹا دے
ہر رسمِ محبّت کو مِٹانے کے لیے آ

مطلب تِری آمد سےہے، درماں سے نہیں ہے
حسرت کی قسم دِل ہی دُکھانے کے لیے آ
.
حسرتؔ جے پُوری